مفتی محمد علی قاضی مصباحی جمالی نوری کا خصوصی خطاب
بیدر۔ 14؍جنوری (محمدیوسف رحیم بیدری): جامع مسجد انتظامی کمیٹی بیدر کی اطلاع کے بموجب 16؍جنوری 2026ء کی جمعہ کو جامع مسجد بیدر میں افضل العلماء حضرت علامہ مولانا مفتی محمدعلی قاضی مصباحی جمالی نوری چیرمین اردو اکیڈمی بنگلورو، کرناٹک کا خصوصی خطاب ہوگا۔ خطاب کاآغاز 12:45 سے ہوگا۔عامتہ المسلمین سے شرکت کی زیادہ سے زیادہ تعداد میں درخواست کی گئی ہے۔ جمعہ ہی کو بعدنماز عشاء عظیم الشان جلسہ فضائل شب ِ معراجِ نبی ﷺتاریخی جامع مسجد میںرکھاگیاہے۔ جس کے مہمان خصوصی افضل العلماء حضرت علامہ مولانا مفتی محمدعلی قاضی مصباحی جمالی نوری چیرمین اردو اکیڈمی بنگلورو، کرناٹک ہوں گے۔ جب کہ میزبان مقرر حضرت علامہ مولانا حافظ وقاری مفتی محمد فیاض الدین نظامی صاحب قبلہ خطیب جامع مسجد وصدر نائب قاضی بیدر رہیں گے۔ تمام حضرات سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ اس نورانی محفل میں اپنے دوست واحباب کے ساتھ کثیر تعداد میں شرکت فرماکر مستفیض ہوں۔ نمازعشاء ٹھیک 10؍بجے ہوگی۔
