منااکھیلی۔24/جنوری (عبدالقدیر لشکری): بیدر ضلع، بھالکی کے جناب محمد جعفر صادق صاحب اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر(ARTO)بھالکی سے اردو صحافی عبدالقدیر لشکری نے ان سے ملاقات کی اور محکمہ کے کام کاج اور عوام سے متعلق ہونے والے امور پر گفتگو ہوئی۔ انہوں نے عوام بالخصوص نوجوانوں سے اپیل کی کہ میں نے اپنی سروس کے دوران 18 سال تک سڑک حادثات کا مشاہدہ کیا ہے اور مجھے معلوم ہوا ہے کے زیادہ تر حادثات چند عام غلطیوں کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ اگر میری چھوٹی سی کوشش کچھ لوگوں کے لیے کارآمد ہو سکے تو میں شکر گزارر ہوں گا۔ عوام سڑکوں پر محفوظ طریقے سے گاڑی چلانا پہلے سے کہیں زیادہ مشکل چیلنج ہے کیونکہ ہر روز بڑی تعداد میں نئے ماڈل کی گاڑیاں سڑک پر آرہی ہیں اور نوجوانوں میں گاڑیوں میں دلچسپی بڑھی ہے لیکن ان سب کوچاہیے کہ وہ نظم و ضبط کے ساتھ ڈرائیونگ پر زیادہ توجہ دیں۔ اگر ہم اپنے ملک کی سڑکوں پر گاڑی چلاتے ہوئے بائیں طرف ہی ر ہیں تو مخالف سمت سے آنے والی اور پیچھے سے آنے والی گاڑیاں آسانی سے سفر کر سکتی ہیں اور ممکنہ حادثات سے بچ سکیں۔ جب ہم بہت سے حادثات کا مشاہدہ کرتے ہیں تو یہ دیکھا جاتا ہے کہ دو میں سے ایک گاڑی غلط سمت میں چل رہی ہے اور جب گاڑی تیز رفتاری سے چلائی جاتی ہے تو گاڑی کا کنٹرول ختم ہو جاتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر کوئی گاڑی 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر رہی ہے، تو یہ ایک سیکنڈ میں تقریباً 16.66 میٹر یا 55 فٹ کا فاصلہ طے کرتی ہے۔ اتنے کم وقت میں گاڑی کو کنٹرول کرنا ناممکن ہے اگر دو پہیہ گاڑی پر 40 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار سے سفر کرتے ہوئے کوئی حادثہ پیش آتا ہے تو موٹر سائیکل سوار گاڑی سے الگ ہو سکتا ہے اور گاڑی کا کنٹرول کھو سکتا ہے جس کے نتیجے میں سر پر شدید چوٹ لگ سکتی ہے۔ جسم کی ہڈیا ں ٹوٹ سکتی ہیں یاپھر موت بھی واقع ہو سکتی ہے ۔لہٰذا سب سے گزارش ہے کے گاڑی چلاتے وقت ہیلمیٹ لگائیں اور سیٹ بیلٹ لازماًپہنیں۔ یہ بھی درست فیصلہ ہے کہ شراب پینے اور بیماری کی دوا لینے اور نیند آنے پر یا بہت دھند کے وقت گاڑی نہ چلائیں۔اور چھوٹے بچوں کو کسی بھی وجہ سے گاڑی چلانے کی اجازت نہیں دینی چاہیے ۔اگر اجازت دی گئی تو قانون کے مطابق ان کے والدین پر ایک بڑا جرمانہ عائد کیا جائیگا۔اور محکمہ ٹرانسپورٹ ہر سال عوام اور اسکول کے طلباء میں روڈسیفٹی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے مسلسل کام کر رہا ہے  اس مہم کے لیے اور روڈ سیفٹی قوانین پر عمل کرنے میں معاشرے کے ذمہ دار شہریوں کا تعاون بہت ضروری ہے۔آخر میں محمد جعفر صادق آر ٹی او بھالکی نے اپنی جانب سے ایک معلوماتی نوٹ بک کو تحفہ میں دیا جس میں روڈ سیفٹی سے متعلق معلومات درج ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے