برواپور (سدھارتھ نگر): بتاریخ 03 فروری 2026ء، بروز منگل، بعد نمازِ عشاء مدرسہ کنز العلوم، برواپور، پوسٹ بیروا، ضلع سدھارتھ نگر (اتر پردیش) میں ایک عظیم الشان اصلاحِ معاشرہ کانفرنس منعقد کی جائے گی۔
کانفرنس کی صدارت فضیلۃ الشیخ شہاب الدین مدنی حفظہ اللہ، ناظمِ اعلیٰ صوبائی جمعیت اہلِ حدیث (مشرقی یوپی) فرمائیں گے، جبکہ نظامت کے فرائض فضیلۃ الشیخ عبدالسلام سلفی حفظہ اللہ، مدیر الاصلاح و امام و خطیب، مجھوا، پوسٹ کھرسڑی، ضلع سدھارتھ نگر (یوپی) انجام دیں گے۔
کانفرنس میں فضیلۃ الشیخ عبدالغفار سلفی حفظہ اللہ سمیت معزز علمائے کرام اصلاحی خطابات پیش کریں گے۔
تمام اہلِ اسلام سے شرکت کی پُرزور اپیل ہے۔
منتظمین: مدرسہ کنز العلوم، برواپور
