بڑی خوشی و شادمانی کی بات ہے کہ 4 فروری بروز بدھوار 2026 کو جامعہ دارالہدی یوسف شیوپتی نگر سدھارتھ نگر یوپی سے عزیزم صلاح الدین بن محمد سعی دھوادھار لمبنی روبندیہی نیپال کو دستار فضیلت سے نوازا گیا۔

بچے کا جنم ہوتے ہی ہر والدین کی خواہش ہوتی ہے کہ میرا بچہ اگر اللہ کی توفیق اور اس کی مدد سے بڑا ہوا ، تو میں حافظ قرآن ، یا ڈاکٹر ، یا انجینئر ، وغیرہ بناؤں گا۔

عزیزم صلاح الدین نے اپنی والدہ اور مرحوم والد کے خواب کو پورا کرتے ہوئے بھائی، بہنن کا بھی نام روشن کیا۔

میں مبارک باد پیش کرتا ہوں جامعہ دارالہدی یوسف کے تمام اساتذہ کرام کو بالخصوص شیخ عبد الصمد سلفی، شیخ افضل احسان اثری، شیخ رضوان اللہ فیضی، شیخ صہیب حسن سنابلی وغیرہم کا جنہوں نے تمام فارغ ہونے والے طلباء کو اپنے آغوش میں رکھتے ہوئے درس وتدریس کا فریضہ انجام دینے کے ساتھ ساتھ انھیں تعلیم و تربیت سے آراستہ و پیراستہ کیا۔

اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ رب العزت عزیزم صلاح الدین کو ان کے والد کے حق میں صدقئہ جاریہ بنائے ، عالم با عمل بنائے ,سیدھے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے آمین یارب العالمین۔

ازقلم،۔ نسیم احمد رحمتی 

استاذ مدرسہ اسلامیہ مصباح العلوم

کالیدہ، نیپال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے