شیموگہ۔ 4؍فروری (راست): جماعتِ اسلامی ہند، ضلع شیموگا کے شعبۂ خواتین کے زیرِ اہتمام بروز ہفتہ، 31 جنوری 2026 کو سورب کے شادی محل میں ایک روزہ ضلع سطح تجارتی میلے کاکامیاب انعقاد کیا گیا۔اس پروگرام کا افتتاح شعبء خواتین کی ریاستی سکریٹری محترمہ تشکیلہ خانم نے کیا۔ اس پروگرام کا مقصد خواتین کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے اس طرح کے پروگرام نہایت ضروری ہیں۔ موجودہ حالات میں خواتین کا کام کاج اور تجارت سے جڑنا نہ صرف خاندان بلکہ سماج کی بہتری کے لیے بھی اہم ہے۔ حضرت خدیجہؓ کی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ اسلام خواتین کو عزت اور وقار کے ساتھ تجارت کی اجازت دیتا ہے۔ نمائش میں ضلع کے مختلف علاقوں سے تقریباً (100) سو خواتین نے حصہ لیا۔ خواتین کی جانب سے لگائے گئے اسٹالز میں کپڑے، خواتین کے لباس، بیگ، گھریلو استعمال کی اشیاء، ہاتھ سے بنی ہوئی چیزیں اور دیگر روزمرہ کی ضرورت کی اشیاء رکھی گئی تھیں۔ اس کے علاوہ گھریلو تیار کردہ کھانوں کے اسٹالز بھی لگائے گئے، جنہیں حاضرین نے خوب پسند کیا۔
خواتین کے لیے مخصوص اس پروگرام میں ضلع کے مختلف علاقوں سے ہزاروں کی تعداد میں خواتین نے شرکت کی اور بڑے پیمانے پر خریداری کی۔ اس موقع پر خواتین کی محنت، ہنر اور کاروباری صلاحیتیں نمایاں طور پر سامنے آئیں۔ منتظمین کے مطابق ایک روزہ نمائش کے دوران مجموعی فروخت تقریباً تین لاکھ روپئے (3Lakh) رہی، جسے ایک کامیاب قدم قرار دیا گیا۔ پروگرام کی مجموعی نگرانی شعبۂ خواتین کی ضلعی ذمہ دار محترمہ نسیمہ بیگم نے کی، جبکہ مقامی جماعت اور مختلف مقامات کی ذمہ دار خواتین کے تعاون سے پروگرام نہایت اچھے انداز میں انجام پایا۔ شرکاء نے پروگرام کو مفید قرار دیتے ہوئے خواہش ظاہر کی کہ اس طرح کے پروگرام آئندہ بھی منعقد کیے جائیں تاکہ خواتین کو خود روزگار کے مزید مواقع مل سکیں۔
تصویر منسلک ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے