گڈی بنڈہ۔ 20 ؍فروری ۔ (محمدیوسف رحیم بیدری): جناب محمدناصر کی اطلاع کے مطابق ضلع چیکبلا پور شہر کے سرکاری اُردو ہائر پرائمری اسکول میں اسکول کا سالانہ جشن نہایت شاندار اور بامقصد انداز میں منایا گیا۔گوڈی بنڈہ کا واحد اُردو اسکول ہونے کے ناطے، اس اسکول کے وجود کو برقرار رکھنے کے لئے مسلسل جدوجہد کرنے والے سابق ایس ڈی ایم سی صدر محمد ناصر نے اس پروگرام کی ذمہ داری سنبھالی اور آئندہ سال ہر گھر سے بچوں کو ہماری اردو اسکول میں داخلہ دلانے کی اپیل کی گئی۔اسکول کے اسٹیج پروگرام میں صدارت کرتے ہوئے گوڈی بنڈہ تعلق کے جی ای او  کرشنا کماری نے خطاب کیا اور کہا کہ صدیوں کی تاریخ رکھنے والی عظیم شخصیت سر مرزا اسماعیلؒ کی جانب سے قائم کردہ اس اُردو اسکول میں تعلیم حاصل کرنا بذاتِ خود ایک خوش نصیبی ہے۔ ایسے اسکول کو محفوظ رکھنا اور فروغ دینا ہر شہری اور سابق طلباء کی اولین ذمہ داری ہے۔ نہایت منظم انداز میں منعقد ہونے والے اس پروگرام کی کامیابی کے پیچھے یہاں کے مہمان اساتذہ کی محنت قابلِ فخر ہے۔اسی موقع پر تعلق پرائیویٹ اسکولوں کے یونین کے صدر رامانجی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ یہ ایک سرکاری اسکول ہے، اس کے باوجود کسی بھی نجی اسکول سے بڑھ کر شاندار انداز میں اس طرح کے پروگرام منعقد کرنا قابلِ ستائش ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ یہ اسکول مزید ترقی کرے اور آئندہ بھی ایسے پروگرام منعقد ہوتے رہیں۔سابق یس ڈی ایم سی صدر محمد ناصر نے پروگرام کی نظامت کے فرائض انجام دیے۔اسی دوران ٹاؤن پنچایت کے سابق صدر اور اسکول کے سابق طالب علم ریاض پاشا نے خطاب کرتے ہوئے اسکول کو محفوظ رکھنے اور فروغ دینے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔بعد ازاں اسکول کے طلباء و طالبات کی جانب سے پیش کئے گئے ثقافتی پروگراموں نے حاضرین کے دل موہ لئے۔ اس پروگرام میں ہیڈ ماسٹر رویندرا گوڈا،سرکاری ملازمین کی یونین کے تعلق صدر منی کرشنا،ٹی ایم شری اسکول کے ہیڈ ماسٹر شنکر، اسکول کے ایس ڈی ایم سی صدر شفیع، سابق ٹاؤن پنچایت صدر ریاض پاشاہ. اقلیتی شعبہ کے صدر عبد الوہاب، قائدین شبیر، محترمہ امبیکا سدرشن، بلیٹ سرینواس،فیاض احمد خان،  بی آر سی انیتا، اسکول کے ایس ڈی ایم سی اراکین، عملہ، اساتذہ، والدین اور بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے