منااکھیلی۔14/فروری (عبدالقدیر لشکری): جناب محمد مولانا باغبان صاحب (سابق ڈائریکٹر، اے پی ایم سی ہمناآباد) کی جانب سے زارین فنکشن ہال منااکھیلی میں ایک پُروقار دعوتِ افطار اور بعد نمازِ مغرب طعام کا اہتمام کیا گیا۔ اس روح پرور اجتماع میں علاقے کے معززین، علمائے کرام، سماجی و سیاسی شخصیات، نوجوان اور اہلِ محلہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
مولانا باغبان کی جانب سے عمرہ پر روانہ ہونے والے خوش نصیب حضرات کی شال پوشی اور گل پوشی کی گئی۔ اور تمام امت مسلمہ کے لئے دعا کی اپیل کرتے ہوئے زائرینِ حرمین شریفین کے لیے آسان سفر، قبولیتِ عبادات اور بخیریت واپسی کی دُعائیں کیں۔
افطار سے قبل مولانا محمد واجد باغبان نے دعا فرمائی جس میں ملکی سلامتی، امن و امان، باہمی اخوت و رواداری، امتِ مسلمہ کی خیر و فلاح اور بالخصوص عمرہ پر جانے والوں کے لیے مقبولیتِ سعی و طواف کی خصوصی التجا کی گئی۔
افطار کے وقت کے ساتھ ہی کھجور، پھل سے افطار کیا گیا اس کے بعد اسی فنکشن ہال میں باجماعت نمازِ مغرب ادا کی گئی اور بعد نماز مغرب طعام عمل میں آیا۔
اس موقع پر جناب محمد یوسف علی جمعدار سابق صدر گرام پنچایت منااکھیلی ،محمد معراج سابق صدر گرام پنچایت منااکھیلی ،سید قدیر سابق نائب صدر گرام پنچایت منااکھیلی ،محمد مبین سابق رکن گرام پنچایت منااکھیلی ،محمد ظہور صاحب باغبان بیدر ،عبدالقدیر ہمنااباد ،خالد شکیل صاحب ،جمیل احمد خان ،عبدالروف چنچولی،ڈاکٹر مجاہد ہلیکھیڑ (بی) محمد مدثر باغبان ،محمد وسیم حیدرآباد ،محمد نصیر باغبان یوتھ کانگریس منااکھیلی ،اور دیگر لوگ موجود تھے۔
