رمضان کی روحانیت، قرآن کی تعلیمات اور حقوق العباد پر خصوصی خطاب

ظہیرآباد 14/ مارچ (مشرقی آوازجدید): بابرکت ماہِ رمضان کے پیش نظر جماعت اسلامی ہند کے شعبۂ خواتین ظہیرآباد ساؤتھ کے زیر اہتمام این جی اوز کالونی کی خواتین کے لیے دعوتِ افطار کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر کالونی کی خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہوئے رمضان المبارک کی برکتوں سے فیض حاصل کرتے ہوئے اجتماعی افطار کیا۔ منعقدہ تقریب سے میونسپل وارڈ نمبر 32 کونسلر محترمہ سجیتا وشویشور اور دیگر ذمہ داران نے مشترکہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہِ رمضان اس اعتبار سے خصوصی اہمیت کا حامل ہے کہ اسی مبارک مہینے میں قرآن مجید کا نزول ہوا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان اس ماہ میں روزے رکھ کر اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور انسان کو چاہئے کہ وہ ہر چھوٹے بڑے گناہ سے بچتے ہوئے ہر وقت اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کی فکر کرے اور قرآن مجید میں والدین کے حقوق، اولاد کے حقوق اور پڑوسیوں کے حقوق کی بڑی اہمیت بیان کی گئی ہے۔ اگر انسان ان تمام حقوق کو صحیح طور پر ادا کرے تو اسے دنیا اور آخرت دونوں میں کامیابی نصیب ہوسکتی ہے۔ اس تقریب گاندھی میموریل اسکول پرنسپل سری متی رنجنی کرشنا وینی اسکول پرنسپل واششٹھا، جماعت اسلامی ہند ساؤتھ شعبۂ خواتین ناظمہ منہاج ناظمہ،ہاجرہ بیگم ضلعی ناظمہ سنگاریڈی مغرب، مہناز بیگم موسیٰ نگر ڈویژن ناظمہ۔

اس موقع پر جماعت اسلامی ہند کے ارکان اور کارکنان بھی موجود تھے اس دعوتِ افطار کے انتظام میں جماعت اسلامی ہند شعبۂ خواتین کی کارکنان نے کیا۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے