ذوالقرنین احمد

چکھلی ضلع بلڈانہ(15 مارچ): ہر سال کی طرح اس سال بھی مدرسہ حضرت عمر فاروقؓ، چکھلی میں جماعت اسلامی ہند چکھلی اور ایس آئی او چکھلی کے مشترکہ زیرِ اہتمام ماہِ رمضان المبارک کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں تلاشِ شبِ قدر کے خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔،اس روحانی اجتماع کا مقصد اہلِ ایمان کو شبِ قدر کی عظمت و فضیلت سے آگاہ کرنا اور انہیں اس مبارک رات کے زیادہ سے زیادہ روحانی فیوض و برکات حاصل کرنے کی ترغیب دینا ہے۔ رمضان کے آخری عشرے کی ہر طاق رات میں اس پروگرام کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

اس موقع پر مختلف مقامات سے علماء اور ماہر مقررین کو مدعو کیا جاتا ہے جو نمازِ تراویح کے بعد حاضرین سے خطاب کرتے ہیں۔ اپنے خطابات میں وہ شبِ قدر کی فضیلت، اس کی تلاش کی اہمیت، اور عبادات کے صحیح طریقوں پر روشنی ڈالتے ہیں۔ خطاب کے بعد شرکاء کے لیے انفرادی عبادات کا سلسلہ شروع ہوتا ہے، جس میں تلاوتِ قرآن، ذکر و اذکار، نوافل، دعا اور استغفار شامل ہوتے ہیں۔ یہ روح پرور ماحول پوری رات جاری رہتا ہے اور لوگ بڑی عقیدت اور خشوع و خضوع کے ساتھ عبادت میں مشغول رہتے ہیں۔ 25 ویں طاق رات میں مقرر خصوصی جناب مجتبیٰ فاروقی صاحب نے قرآن کتاب انقلاب کے عنوان پر گفتگو فرمائی۔

طاق راتوں میں اس طرح کے پروگرام کا مقصد شبِ قدر کی عظمت اور اس کی تلاش کا شعور پیدا کرنا، عوام میں عبادت، ذکر و دعا اور تلاوتِ قرآن کا ذوق بڑھانا ،رمضان المبارک کی بابرکت راتوں کو بامقصد انداز میں گزارنے کی ترغیب دینا،دینی و روحانی ماحول کے ذریعے معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کی کوشش کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے