روح پرور تقریب میں ہمنااباد اسمبلی حلقے کے رکنِ اسمبلی مسٹر ڈاکٹر سِدھو پاٹل کی خصوصی شرکت

منااکھیلی۔15/فروری (عبدالقدیر لشکری): ہمناآباد اسمبلی حلقہ کے کمار چنچولی دیہات میں جامعہ مسجد کمیٹی کی جانب سے ایک پُروقار افطار کا اہتمام کیا گیا۔ اس روح پرور تقریب میں ہمنااباد اسمبلی حلقے کے رکنِ اسمبلی مسٹر ڈاکٹر سِدھو پاٹل نے خصوصی طور پر شرکت کی شرکاء کو رمضان کی مبارکباد پیش کی اور سماجی یکجہتی و اخوت کے جذبے کو سراہا

افطار میں بی جے پی اقلیتی مورچہ کے ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن سید الیاض مہدی، ہمنااباد تعلقہ صدر اسد پٹیل، محمد حفیظ میاں ، نعیم الدین کارباری، عثمان عادل، صادق علی، قیوم صاحب، صدر وِنائک منکوجی، محمد طیب خان ،ذاکر میاں، شیوکمار ، لوکیش سوامی، ارجن ، خضر میاں اور سنگمیش سمیت دیہات کے بزرگ، نوجوان اور معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

افطار کے وقت کے ساتھ ہی کھجور اور پھل سے افطار عمل میں آیا اس کے بعد باجماعت نمازِ مغرب ادا کی گئی اور بعد نماز مغرب طعام عمل میں آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے