بیدر 17 مارچ (محمدیوسف رحیم بیدری): بگدل میں میلاد کمیٹی کی جانب سے ماہِ رمضان المبارک کے بابرکت موقع پر مستحق اور غریب خاندانوں میں رمضان و عید کِٹ تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر کمیٹی کے ذمہ داران نے کہا کہ رمضان المبارک ہمدردی، ایثار اور ضرورت مندوں کی مدد کا مہینہ ہے، اسی جذبہ کے تحت مستحق خاندانوں تک راشن اور عید کی ضروری اشیاء پر مشتمل کٹس پہنچائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کٹس میں روزمرہ استعمال کی اشیاء شامل ہیں تاکہ غریب خاندان بھی ماہِ رمضان اور عیدالفطر کی خوشیوں میں شریک ہو سکیں۔

اس موقع پر مقامی معززین اور نوجوانوں نے بھی تعاون کرتے ہوئے کٹس کی تقسیم میں حصہ لیا۔آخر میں مستحقین نے میلاد کمیٹی بگدل کی اس فلاحی خدمت کو سراہتے ہوئے ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید خدمتِ خلق کی توفیق عطافرما۔

One thought on “بگدل میں میلاد کمیٹی کی جانب سے رمضان و عید کِٹ کی تقسیم”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے