بیدر۔ 13؍اپریل (پریس ریلیز): ویلفیئر پارٹی آف انڈیا ضلع بیدرکا اجلاس12؍اپریل کو بگدل میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں ضلع بھر کے پنچایت سے متعلق اہم مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔اجلاس میں اس بات پر تشویش ظاہر کی گئی کہ تمام پنچایت باڈیز کے تحلیل ہونے کے بعد ایڈمنسٹریٹر مقرر کیے گئے ہیں، لیکن اس کے باوجود کئی پنچایتوں میں بنیادی مسائل شدت اختیار کر گئے ہیں۔ خاص طور پر نالیوں کا اوور فلو ہونا، صفائی کا ناقص نظام، گرمی کے موسم میں پینے کے پانی کی شدید قلت، سڑکوں کی خستہ حالی اور دیگر بنیادی سہولیات کی کمی عوام کے لیے مشکلات پیدا کر رہی ہے۔ضلع کے مختلف دیہاتوں سے آنے والی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے اجلاس میں متفقہ طور پر یہ مطالبہ کیا گیا کہ ضلع انتظامیہ فوری طور پر نوٹس لے اور تمام پی ڈی اوز (PDOs) کو ہدایت جاری کرے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں ان مسائل کو سنجیدگی سے حل کریں اور عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کریں۔
اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ویلفیئر پارٹی عوامی مسائل کے حل کے لیے مسلسل جدوجہد جاری رکھے گی اور عوام کی آواز کو متعلقہ حکام تک پہنچاتی رہے گی۔یہ اجلاس جناب مبشر سندھے WPIضلع صدر کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ سید ابراہیم ضلع سکریٹری ، جناب یحییٰ ضلع خاز ن ، جناب عرفات صدر، بسواکلیان، جناب محمد جاوید علی صدر بیدر شہر، جناب سراج الدین بیدر، جناب محمد ضمیر صدر، بیدر ساؤتھ ، جناب محمد جہانگیر صدر بگد ل، جناب محمد مطاہر صدر، مننااکھیلی ، جناب محمد منیر روشن صدر کمٹھانہ موجودتھے۔ یہ اطلاع ویلفیرپارٹی کے ذرائع نے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے