بیدر۔ 13؍اپریل (محمدیوسف رحیم بیدری): مورخہ 13-04-2026، شہر بیدرکے نہرو اسٹیڈیم کے قریب گرو نانک پبلک اسکول بیدرکے طلباء نے کراٹے چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمغے اور اسناد حاصل کیں۔12-04-2026 کو، 135 ویں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر جینتی کے ایک حصے کے طور پر، بیدر ڈسٹرکٹ اسٹیڈیم میں کراٹے ایسوسی ایشن کی طرف سے ضلع سطح کی کراٹے چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیاتھا۔ اس مقابلے میں مختلف ویٹ کیٹیگریز میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں اور کھیل کا مظاہرہ کیا۔ بسواکلیان،ہمنا آباد، اوراد (بی)، بھالکی اور بیدر کے 100 سے زائد طلبہ نے حصہ لیا۔اس مقابلے میں گرو نانک پبلک ا سکول کے طلباء نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹاپ پوزیشنز حاصل کر کے ا سکول اور ضلع کا نام روشن کیا۔مہتاب کوربنت ایس پویت سنگھ نے 33 کلوگرام وزن کے زمرے میں پہلا مقام، کرشنا  ولد سنتوش نے 36 کلوگرام وزن کے زمرے میں دوسرا مقام۔اوراتی تھی کور بنت ایس پونیت سنگھ نے 50 کلوگرام وزن کے زمرے میں پہلا مقام حاصل کیا۔ اسکول انتظامیہ، پرنسپل اورا سٹاف نے طلباء کی اس شاندار کامیابی پر طلبہ کو مبارکباد دی اور ان کی لگن اور محنت کو سراہا۔ مستقبل میں کھیل اور تعلیم میں مزید کامیابیاں حاصل کرنے کی ترغیب بھی دی۔اس بات کی اطلاع نلنی ڈی جی، پرنسپل گرو نانک پبلک اسکول، بیدرنے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے