18/ اپریل مہراج گنج: کل 17/اپریل بروز جمعہ بعد نماز مغرب جامعۃ الذکری اکیڈمی ویر عبد الحمید نگر گبڑوا مہراج گنج میں ضلع کے معروف ومشہور عالم دین اور جمعیت علماء گورکھپور کے صدر مولانا محمد اطہر صدیقی قاسمی رحمہ اللہ کے تعزیت کے لیے ایک تعزیتی نشست منعقد کی گئی ۔جس کی صدارت اور نظامت گبڑوا کے ہونہار اور نوجوان عالم دین مولانا سراج احمد قاسمی بانی جامعۃ الذکری اکیڈمی نے انجام دی ۔

حافظ شاہ عالم صاحب استاذ مدرسہ عثمانیہ نٹواں نے تلاوت اور حافظ و قاری محمد سعید صاحب نذرانہ عقیدت بحضور سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم پیش کرکے مجلس کا آغاز کیا ۔

تمہیدی کلمات مولانا سراج احمد قاسمی نے پیش کیا بعدہ مولانا امام الدین صاحب قاسمی استاذ جامعہ عربیہ صادقیہ مہراج گنج نے اپنے خیالات کا اظہار کرکے مولانا کی خدمات پر روشنی ڈالی ۔اس کے بعد مولانا صدرالدین قاسمی نے مولانا مرحوم کے تعلق سے اپنے مشاہدات کا تذکرہ کیا ۔

اخیر میں ضلع مہراج گنج کے سلطان القلم مولانا ابن الحسن صاحب قاسمی نے مولانا محمد اطہر صاحب صدیقی قاسمی نوراللہ مرقدہ کی زندگی کے مختلف گوشوں کو تاریخ وار پیش کیا اور مولانا کے اہل خانہ اور پسماندگان کی خدمت میں تعزیت مسنونہ پیش کیا ۔

مولانا ابن الحسن صاحب قاسمی کی دعا پر اس تعزیتی نشست کا اختتام ہوا۔

حاضرین میں موجود کچھ نام اس طرح سے ہیں: مولانا انعام صاحب قاسمی، مولانا شجاع الدین، مولانا سراج احمد قاسمی، مولانا ابن الحسن صاحب قاسمی، حافظ و قاری محمد سعید صاحب، حافظ شاہ عالم صاحب، مولانا صدر الدین اور منا وغیرہ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے