الفلاح بلڈ گروپ نے ایک سرپرست کھو دیا ہے: ذاکر حسین
اعظم گڑھ،17 اپریل (نامہ نگار): سماجی کارکن اور الفلاح فرنٹ سے وابستہ محمد ارشاد عرف ببلو قریشی کا گذشتہ روز انتقال ہو گیا۔ موصوف کے انتقال سے سماجی و سیاسی حلقوں میں غم کی شدید لہر دوڑ گئی۔ مرحوم نیک، ملنسار اور سماجی خدمات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔
خون عطیہ کی تنظیم الفلاح فرنٹ (بلڈ ڈونیٹ گروپ) کے بانی ذاکر حسین نے کل مرحوم ببلو قریشی کے گھر پہنچ کر پسماندگان سے مل کر کر تعزیت پیش کی۔ انہوں نے اپنے تعزیتی بیان کہا کہ مرحوم کا جانا تنظیم الفلاح بلڈ گروپ کیلئے ایک بڑا خسارہ ہے۔ ذاکر حسین نے کہا کہ الفلاح نے ایک سرپرست کھو دیا ہے، مرحوم الفلاح کے مشن کو آگے بڑھانے میں دلچسپی رکھتے تھے۔

اس موقع پر الفلاح ماہل یونٹ کے ابوشحمہ ماہلی نے کہا کہ ببلو قریشی مرحوم بے شمار صلاحیت کے مالک تھے۔ الفلاح کے صدر اسماعیل شیخ، دلشیر قریشی، ایاز ماہلی، صابر ماہلی، توصیف ماہلی، محمد ارمان سرائے میر سمیت دیگر نے محمد ارشاد مرحوم کے سانحہ ارتحال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

