بیدر۔23/اپریل(محمدیوسف رحیم بیدری): شہر بیدرکے معروف تعلیمی ادارے الامین گرلس ہائی اسکول نے سال 2026 کے دہم جماعت بورڈامتحانات میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے 100 فیصد نتیجہ درج کیا ہے۔ اسکول کی تمام 42 طالبات کامیاب قرار پائیں، جو ادارے کے لیے ایک قابلِ فخر کارنامہ ہے۔تفصیلات کے مطابق 3 طالبات نے امتیازی نمبرات (ڈسٹنکشن) حاصل کیے، جبکہ 28 طالبات نے فرسٹ کلاس میں کامیابی حاصل کی۔ مزید برآں 7 طالبات سیکنڈ کلاس اور 4 طالبات نے درجہ سوم میں کامیاب ہوئیں۔ اس بہترین کارکردگی پر اسکول انتظامیہ، اساتذہ، طالبات اور ان کے والدین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔اس موقع پر اسکول کے ذمہ داران نے طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ”یہ کامیابی مسلسل محنت، معیاری تعلیم اور نظم و ضبط کا نتیجہ ہے”۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ طالبات مستقبل میں بھی اسی طرح کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھیں گی اور قوم و ملت کا نام روشن کریں گی۔
تعلیمی حلقوں نے بھی اس شاندار کامیابی پر الامین گرلز ہائی اسکول بیدر کی کارکردگی کو سراہا اور اسے دیگر اداروں کے لیے ایک مثال قرار دیا۔اسی طرح الامین بوائزاردو ہائی اسکول بیدر کے نتائج 96%آئے ہیں۔ جملہ 25طلبہ نے دہم جماعت کابورڈ کا امتحان دیاجس میں سے 24 طلبہ کامیاب ہوئے ہیں۔ اسطرح الامین اُردو بوائز ہائی اسکول کانتیجہ 96%آیاہے۔
