وجئےپور: الامان اردو میڈیم بائز ہائی اسکول، بیجاپور کے ایس ایس ایل سی 2025-26 کے شاندار نتائج کے بعد نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے اعزاز میں بروز پیر، 27 اپریل 2026 کو ایک پروقار تہنیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ کے والدین نے بھی بھرپور شرکت کی۔
تقریب میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ ان میں شکیل ملا (90.24٪)، امان عطار (88.32٪)، شائستہ نداف (80.16٪)، سید صابر قاضی (79.68٪)، تسمیہ کوٹلگی (78.88٪)، حارث بیجاپور (76.32٪)، سعدیہ حکیم (73.76٪) اور عبید اللہ پٹے والے (72.64٪) شامل ہیں، جنہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ادارے کا نام روشن کیا۔
اس موقع پر میر معلمہ محترمہ نازیہ جاگیردار نے طلبہ کی کامیابی پر دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے اساتذہ کی محنت، والدین کے تعاون اور ادارہ کے مینجمنٹ و شعبۂ تعلیم کی رہنمائی کو اس کامیابی کا اہم سبب قرار دیا۔
والدین نے بھی اپنے بچوں کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اساتذہ کی انتھک محنت کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔ طلبہ نے اپنے تاثرات میں اسکول کے تعلیمی ماحول کو سراہتے ہوئے  جہاں اس ماحول  سے جدائی پر رنج و ملال کا اظہار کیا اور کامیابی کی خوشی  کے ساتھ  یہ عزم ظاہر کیا کہ وہ مستقبل میں مزید محنت کرتے ہوئے اپنے والدین، اساتذہ اور ادارے کا نام روشن کریں گے۔
تقریب خوشی، فخر اور جذبات سے بھرپور ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے