منااکھیلی- 29/اپریل (عبدالقدیر لشکری): ڈاکٹر شیلندر بیلداڑے ایم ایل بیدر جنوب نے منااکھیلی سے نڑونچہ، ہچکنلی اور رنجھول کھینی دیہاتوں کو جوڑنے والی اہم سڑک پر ڈامبر ڈالنے کے کام کا آغاز کیاگیا۔ یہ کام، جو تقریب 1کروڑ 50لاکھ روپے کی لاگت سے شروع کیا جا رہا ہے مقامی دیہات کے درمیان رابطے کو بہتر بنائے گا اور لوگوں کے لیے نقل و حمل کی سہولیات میں اضافہ ہوگا۔اس موقع پر گتہ دار کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ کام کو معیاری اور مقررہ مدت میں مکمل کریں۔اس موقع پر گروناتھ راجگیرا، سنتوش ہلیکھیڑ،موہن کیڑکیری،ونود ،سید تاج الدین حوالدار،محمد چاند پاشاہ اور دیگر لوگ موجود تھے
