ظہیرآباد یکم/ مئی(مشرقی آواز جدید): مساجد کمیٹی شیخاپور کے سابقہ صدر جناب محمد نصیر الدین مولوی صاحب کی فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے روانگی کے پرمسرت موقع پر مسجد کمیٹی کی جانب سے ایک پروقار الوداعی و تہنیتی تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس موقع پر اراکینِ کمیٹی نے موصوف کی طویل دینی و سماجی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کی گل پوشی اور شال پوشی کی اور ان کے لیے سفرِ حج کی آسانی و مقبولیت کی خصوصی دعائیں کیں۔
اس تقریب میں مسجد کمیٹی کے درج ذیل اراکین اور معززینِ علاقہ نے شرکت کی۔ جناب محمد عظیم الدین صاحب (صدر)، جناب محمد عبدالرؤف صاحب (نائب صدر)، جناب محمد سید اسماعیل صاحب، جناب محمد شہاب الدین صاحب، جناب آدم چاؤش (الیافعی)، جناب محمد مولانا صاحب، جناب محمد بابر میاں صاحب، جناب محمد عثمان صاحب، جناب محمد جعفر صاحب، جناب محمد رحیم الدین صاحب (گلبرگہ والے)، جناب محمد شیخ احمد صاحب، جناب محمد معیز الدین پٹیل صاحب، جناب محمد رحیم الدین صاحب (موسیٰ والے)، جناب محمد رستم صاحب، جناب محمد عبدالکریم صاحب، جناب محمد محفوظ صاحب، جناب حامد مولوی صاحب، جناب حاجی مولوی صاحب، جناب عبدالوحید مؤذن، جناب غوث الدین مؤذن ،جناب محمد ایوب مولوی صاحب۔
واضح رہے کہ آخر میں تمام اراکین نے دعا کی کہ بطفیلِ مصطفیٰ ﷺ تمام مسلمانوں کی جائز مرادیں پوری ہوں اور اللہ رب العزت جناب محمد نصیر الدین مولوی صاحب کا حج اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرمائے اور انہیں بخیریت واپس لائے۔۔۔۔
