بیدر۔ یکم مئی (محمدیوسف رحیم بیدری): ضلع بیدر کی تنیشکا مجگے نے رواں سال کے ICSE دہم جماعت کے امتحان میں 99.6% نشانات سے کامیابی حاصل کی ہے۔بنگلورو کے بیتیسڈا انٹرنیشنل اسکول سے 10 ویں مکمل کرنے کے بعد، اس نے جملہ 10مضامین میں سے 6 مضامین میں 100 میں سے 100 نمبر حاصل کرکے توجہ مبذول کرائی ہے۔تنیشکا فی الحال بنگلور میں ایک نجی کمپنی میں ایرو اسپیس انجینئر کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ وہ ہیما اور بسواراج مجگے کی بیٹی ہے، اصل میں بھالکی تعلقہ کے مرور گاؤں سے ہے۔اس بات کی اطلاع ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی گئی ہے۔
