تیاریاں زوروں پر، ذمہ داران نے خوشی کا اظہار کیا، مولانا عبدالجبارقاسمی کی شرکت یقینی

ہردوئی: (محمد جنیدقاسمی ۵؍مئی): جمعیۃ علماء ضلع ہردوئی کا تاریخ ساز اور اپنی نوعیت کا منفرد اجلاس منتظمہ ۷؍مئی کو شان وشوکت کے ساتھ منعقد ہورہاہے۔ جس میں ۷۰؍سے زائد علماء کرام ،ذمہ داران،عمائدین خدام جمعیۃ شرکت کررہے ہیں ، تفصیلات کے مطابق جمعیۃ علماء ضلع ہردوئی کا اجلاس منتظمہ مدرسہ رحمانیہ بڑاکنواں محلہ لوہانی قصبہ پہانی میں منعقد ہورہاہے ۔ پروگرام کے آرگنائزر مولانا عطاء اللہ قاسمی نائب صدر جمعیۃ علماء ضلع ہردوئی نے کہا کہ ضلعی جمعیۃ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کثیرتعداد میں سبھی ذمہ داران کو اور یونٹوں کے صدور،نائیبن اور جنرل سکریٹریان کو مدعو کیاگیا ہے، جس میں اہم فیصلے اور ضروری ایجنڈوں پر گفتگو ہوگی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلعی جمعیۃ کے صدر اعلیٰ مولانا عبدالجبارقاسمی دہلی میں مقیم ہونے کی وجہ سے ہنگامی صورت کے پیش نظر ان کو مدعوکیا گیا ہے تاکہ صدراعلیٰ کی موجود گی میں کام کی بہتری اور فعالیت شفافیت پیداکی جائے۔ مولانا عطاء اللہ قاسمی نے کہا جمعیۃ علماء ضلع ہردوئی کے نائب صدر مولانا غفران، مولانا حسن قاسمی،عبدالمعید خازن، مولانا بہاء الدین اور مفتی جاوید اخترقاسی ناظم مدرسہ اصحاب صفہ پوری دل جمعی کے ساتھ اس اجلاس کو کامیاب بنانے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ بینی گنج ،شہر ہردوئی ،سندیلہ اور پہانی کے اطراف کے علماء کو فون کیاگیاہے اور دعوت نامہ بھی ارسال کردیا گیا ہے،مولانا عطاء اللہ قاسمی نے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے سبھی ذمہ داران کو فون کیا گیاہے۔ اجلاس منتظمہ کی کارروائی کے لئے جمعیۃ علماء ضلع اناؤ کے اصلاح معاشرہ کے کنوینر اور متعددکتابوں کے مرتب مفتی محمد جنیدقاسمی کو مدعوکیاگیا ہے۔ تنظیم کے اعلیٰ عہدیداران نے اس انتخاب کی ستائش کی اور بروقت اس اہم فیصلے نیز اجلاس منتظمہ کی ضرورت کا احساس بھی کیاگیا ۔
مولانا عبدالجبار قاسمی نے ایجنڈے کے اہم نکات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ (1) تلاوتِ کلامِ پاک(2) نعتِ رسولِ (3) تنظیم کی موجودہ کارکردگی کا جائزہ اورآئندہ لائحۂ عمل کی ترتی (4) مکاتب کے فروغ پر غور وخوض (5) اصلاحِ معاشرہ کمیٹی کی تشکیل و توسیع (6) دروسِ قرآن و حدیث و دیگر اصلاحی اجتماعات کے نظام پر مشاورت (7) تعلیمی و تنظیمی امور پر غور و خوض (8) فتنۂ ارتداد کے تدارک اور سدباب کی  تدابیر (9) ضلعی سطح پر باہمی ربط و تنظیمی استحکام (10)سابق سکریٹری محترم حافظ محمد اظہار ہردوئی نور اللہ مرقدہ کے لیے ایصال ثواب اور ان کے اہل خانہ کے لیے اظہار تعزیت) متفرق امور و اختتامِ نشست و دعا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے