منااکھیلی۔29/ جون (عبدالقدیر لشکری): بیدر جنوب اسمبلی حلقہ کے موضع قاسمپور( پی) میں واقع سابق وزیر اور جے ڈی ایس (JDS) سینئر لیڈر بنڈپا قاسم پور کے فارم ہاؤس پر ووٹر لسٹ کا خصوصی جامع نظرثانی ریویو(SIR)  کے ضمن میں ‘بی ایل اے-2’ (BLA-2) ورکشاپ کا کامیابی کے ساتھ انعقاد عمل میں آیا۔ جے ڈی ایس کے ریاستی ترجمان و ورکشاپ انچارج جی پی اشون کمار اور جے ڈی ایس ضلع صدر رمیش پاٹل سولپور کی قیادت میں منعقدہ اس پروگرام میں پارٹی کارکنوں کو انتخابی عمل کے حوالے سے اہم تربیت دی گئی ۔اس موقع پر پارٹی کی طرف سے نامزد کردہ بی ایل اے (BLA) کارکنان میں شناختی کارڈز تقسیم کیے گئے، اور پروجیکٹرکے ذریعے ووٹر لسٹ کی جامع نظرثانی عمل ایس آئی آر کی چیدہ چیدہ معلومات فراہم کی گئیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جے ڈی ایس کے ریاستی ترجمان جی پی اشون کمار نے کہا کہ سابق وزیر بنڈپا قا سم پور نے حلقے کے مفاد میں اس اہم ورکشاپ کا اہتمام کیا ہے ۔انہوں نے قائدین اور کارکنان پر زور دیا کہ وہ اس تربیتی سیشن کا بھرپور فائدہ اٹھائیں کیونکہ ووٹر لسٹ کی اس خصوصی نظرثانی کے بارے میں ہر ایک کا باخبر ہونا انتخابی کامیابی کے لیے انتہائی ضروری ہے۔
سابق وزیر بنڈپا قاسمپور نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ اشون کمار نے ‘ایس آئی آر’ (SIR) کے فنی اور قانونی پہلوؤں پر بہت تفصیل سے روشنی ڈالی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پارٹی کی جانب سے نامزد کردہ BLA کارکنان کو اب میدان میں اتر کر محنت اور لگن سے کام کرنا ہوگا۔ ووٹر لسٹ کی درستگی اور اس خصوصی جامع نظرثانی کے عمل سے ہر کارکن کا واقف ہونا لازمی ہے۔اس اہم ورکشاپ میں جے ڈی ایس ضلع صدر رمیش پاٹل سولپور کے علاوہ پارٹی کے دیگر اہم رہنماؤں بشمول، ماروتی بودھے، شانت کمار ساولگی، دیویندر سونی، سنجو ریڈی نرنہ،سجاد صاحب ، راجو کڈیال، ترون ناگمار پلی، ابھیکاڑے،  ریون سدپا سرکٹنلی، محمد اسماعیل بوتھگی،محمد سمیع پٹیل بگدل،یامہ ریڈی نرنہ،بھرت ریڈی،اور دیگر مقامی عہدیداران و کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے