بیدر۔ 2؍جولائی (راست): بیدر کی ممتاز شخصیت جناب سری کانت سوامی جو کئی ایک تنظیموں کے عہدیدار ہیں ، کی قلب کی سرجری کے بعد صحت یابی کے پیش نظر وزڈم تعلیمی ادارہ جات بید رکے چیرمین جناب محمد آصف الدین نے یکم جولائی کو اپنے کالج کیمپس میں شالپوشی ، گلپوشی اور تحفہ کے ذریعہ تہنیت پیش کی ۔ اسی طرح شاعروادیب اور صحافی جناب محمدیوسف رحیم بیدری کے قلب کی سرجری کے بعد صحت یابی کو لے کریکم جولائی کو ’’کنڑا پریس ڈے ‘‘کے موقع پر جناب محمد صلاح الدین فرحان سکریڑی وزڈم ادارہ جات بیدر کے ہاتھوں شالپوشی ، گلپوشی اورمعیاری کھجوروں کے تحفے کے ذریعہ تہنیت پیش کی گئی۔ اس موقع پر جناب محمد آصف الدین چیرمین وزڈم ادارہ جات بیدر ، مولانا سید سراج الدین نظامی ، جناب محمد نظام الدین مؤظف پرنسپل ، جناب اسد سلیم مؤظف صدر مدرس سرکاری اردو اسکول ،اور دیگر موجودتھے۔
