منااکھیلی- 7/جولائی (عبدالقدیر لشکری): بیدر ضلع کے چٹگوپہ کے بھوانی مندر کے احاطے میں واقع ودیا وگنیانا پرائمری اور گنیانادرشنا ہائی اسکول میں عالمی یومِ ماحولیات کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب اور ہونہار طلبہ کے اعزاز میں تہنیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کا افتتاح کرتے ہوئے بی جے پی ضلع صدر سومناتھ پاٹل نے اپنے خطاب میں کہا کے کنڑ میڈیم اسکولوں کو بچانے اور ان کی ترقی کے لیے ہم سب کو مل کر کوششیں کرنی ہوں گی انہوں نے اس بات پر زور دیا کے اس مقصد کے حصول کے لیے اساتذہ اور والدین کے درمیان باہمی تعاون بے حد ضروری ہے۔ انہوں نے حکومت پر بھی زور دیا کے وہ کنڑ زبان اور کنڑ میڈیم اسکولوں کے تحفظ کے لیے نئی اور مؤثر اسکیمیں وضع کرے۔
اس موقع پر دسویں جماعت کے بورڈ امتحانات میں ریاستی سطح پر 10واں رینک حاصل کرنے والی طالبہ اور اسکول میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی لڑکیوں کو شالپوشی کرکے اور یادگاری نشان دے کر خصوصی طور پر نوازا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی ضلع نائب صدر ملیکارجن پاٹل نے ماحولیاتی بیداری پر روشنی ڈالی انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے ارد گرد کے ماحول کو نقصان پہنچانا بند کریں خالی جگہوں پر پودے لگائیں اور ان کے درخت بننے تک ان کی دیکھ بھال کریں تاکہ آکسیجن کی مقدار میں اضافہ ہو سکے۔
اس تقریب میں ملیکارجن پاٹل سابق صدر ٹی ایم سی چٹگوپہ ،سنیل کمار ریڈی، ادارے کی صدر شیلجا جی ہوڑیگے، سکریٹری کرونا ،  چندر شیکھر دھنپا، گنڈپا ہوڈیگے، سنگپا مینشیٹی، اشوک ، سمیت کئی اہم شخصیات اور معززین نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے