ظہیرآباد ۔ 7/جولائی(نمائندہ جی، یم): دی مسلم ایجوکیشنل اینڈ سوشل سوسائٹی ظہیرآباد کے الخیرکمپیوٹرسنٹر کا تقسیم اسناد پروگرام کل دوپہر  اسلامک سنٹرمتصل مسجد اشاعت اسلام لطیف روڈ ظہیرآباد پر صدر سوسائٹی و امیر مقامی جماعت اسلامی ہند ظہیرآباد نارتھ محمد قیصر غوری کے زیر صدارت منعقد ہوا اس موقع پر انہوں نے اپنےخطاب کے ذریعہ طلبہ اور ذمہ داران کو مبارکباددیتے ہوئے بڑی مسرت کا اظہارکیا کہ اس سہ ماہ میں طلبہ نے PGDCA کمپوٹر کورس کی تکمیل کی الخیرسنٹر نے اپنی اچھی کارکردگی پیش کی ہے انہوں نے فنی تعلیم کی اہمیت کو پیش کیا کہ جس سے روزگار حاصل کرنے میں آسانی ہوگی محمد فصیح الدین کورس انسٹرکٹر وڈسٹرکٹ آرگنائزر ایس آئی او  نے بھی خطاب کیا اس موقع پر 50 طلبہ کو اسناد تقسیم کئےگئے۔
 پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن وترجمانی سے ہوا محمد معراج مکرم انچارچ الخیر نے افتتاحی کلمات ادا کئے لڑکے اور لڑکیوں نے تربیتی کورس کے دوران دی گئی سہولتوں اور کلاسیس کی پابندی پر اپنے بہترین تاثرات پیش کئے صدر سوسائٹی نے مزید  کہا کہ یہ شہر کا واحد ادارہ ہے جوتمام تر سہولتوں سے آراستہ ہےاور امید کا اظہار کیاکہ یہاں سے اور طلبہ برادری بھی استفادہ حاصل کر سکے گی سید امتیاز نے نظامت کی اس موقع پرطلبہ اولیائے طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے