منااکھیلی- 7/جولائی (عبدالقدیر لشکری): چٹگوپہ تعلقہ نرنا گورنمنٹ پی یو کالج کے زیر اہتمام ووٹر لسٹ میں اہل شہریوں کے ناموں کے اندراج اور ووٹنگ کی اہمیت کے بارے میں عوامی بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے ایک ووٹر بیداری ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
کالج کے پرنسپل شیوراج برادار نے اس ریلی کی صدارت کی اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے جمہوریت کی کامیابی کے لیے ہر اہل شہری کا ووٹر لسٹ میں اپنا نام درج کروانا اور بغیر کسی کوتاہی کے اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کرنا انتہائی ضروری ہے۔
اس موقع پر این ایس ایس پروگرام آفیسر سنتوش کے کالج لکچررز محترمہ سریتا ، سرینواس کامبلے، گیسٹ لکچررز کماری سنگیتا، رویکمار اور طالبات نے بڑی تعداد میں جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی ریلی نرنا دیہات کے مختلف اہم سڑکوں اور گلیوں سے گزری ریلی کے دوران طالبات نے "ووٹ ہمارا حق ہے، ہمارا فرض ہے” اور "اہل شہری ووٹر لسٹ میں اپنا نام درج کرائیں” جیسے نعرے لگا کر عوام میں شعور بیدار کیا۔
پروگرام کو کامیاب بنانے میں کالج کے پرنسپل، این ایس ایس افسران، تدریسی عملے اور طلبہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
