منااکھیلی- 8/جولائی (عبدالقدیر لشکری)؛ چٹگوپہ تعلقہ کے منااکھیلی میں کانگریس کے سرگرم لیڈر مسٹر چندر سنگھ نے گرام پنچایت منااکھیلی کے سابق صدر محمد فاروق جمعدار کی رہائش گاہ پہنچ کر ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے محمد فاروق جمعدار کی عیادت کی اور ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس اہم ملاقات کے دوران گرام پنچایت منااکھیلی کے سابق صدر محمد یوسف علی جمعدار، نارائن راؤ بھنگی، یوتھ کانگریس لیڈر محمد نصیر الدین باغبان، یوتھ کانگریس لیڈر شیوکمار، محمد مجیب قادری اور محمد جمیل پٹیل سمیت کئی دیگر مقامی معززین اور پارٹی کارکنان بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے