ظہیرآباد 21/سپٹمبر(مشرقی آواز جدید): جناب محمد معین الدین پرنٹ میڈیا سیکریٹری آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن (AIITA) تلنگانہ کے مطابق ریاستی سطح پر ذمہ داران SAC ممبر انچارج سیکریٹری، ضلعی ذمہ داران اور میڈیا نمائندگان کی موجودگی میں دفتر آئیٹا اسٹیٹ اسلامک سنٹر متصل عزیزیہ مسجد مہدی پٹنم حیدرآباد  پریس میٹ کا انعقاد عمل میں آیا۔اس موقع پر AIITA کے ریاستی صدر جناب میر ممتاز علی و سیکریٹری جناب ایم اے مجیب نے بتایا کہ ممبر سازی مہم کا مقصد اساتذہ کو ایک منظم پلیٹ فارم کے اصول و مقصد سے جوڑنا، ان میں پیشہ ورانہ شعور پیدا کرنا اور تعلیمی و معاشرتی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔AIITA  کا بنیادی تصور یہ ہے کہ اساتذہ کو صرف نصابی تعلیم دینے والا فرد نہیں بلکہ قوم کا معمار اور نئی نسل کی فکری، اخلاقی اور تعلیمی تربیت کا اہم ذریعہ ہے۔ اسی احساس ذمہ داری کے تحت اساتذہ کے اتحاد اور مثبت اجتماعی کردار کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔  معلم قوم کا معمار امیدوں کا چراغ AIITA سے جڑیں، اساتذہ کے اتحاد کو مضبوط کریں۔
مقررین نے کہا کہ موجودہ دور میں تعلیم کے میدان کو درپیش مختلف چیلنجز کے پیش نظر اساتذہ کے درمیان رابطہ، تعاون، تربیت اور اجتماعی شعور پہلے سے زیادہ اہم ہو گیا ہے۔ ایک مضبوط اور منظم اساتذہ برادری تعلیمی معیار، طلبہ کی شخصیت سازی اور معاشرے کی فکری و اخلاقی تعمیر میں مؤثر کردار ادا کر سکتی ہے۔ پریس میٹ میں ریاستی پرنٹ میڈیا سیکریٹری جناب محمد معین الدین اور ضلع حیدرآباد میڈیا سیکریٹری جناب محمد شوکت نے بتایا کہ ریاست کے مختلف اضلاع اور مقامات پر ممبر سازی کے لیے خصوصی سرگرمیاں اساتذہ سے ملاقاتیں، تربیتی نشستیں اور آگاہی پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔ ضلعی ذمہ داران کو مہم کو منظم انداز میں آگے بڑھانے اور زیادہ سے زیادہ اساتذہ تک AIITA کے پیغام کو پہنچانے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
اس موقع پر قرآن مجید کی آیت وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللّٰهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا اور سب مل کر اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو اور تفرقہ میں نہ پڑو (آل عمران: 103) کے حوالے سے اس بات پر زور دیا گیا کہ باہمی اتحاد، تعاون اور اجتماعی مثبت اجتہاد کی بھی مضبوط بنیاد ہیں۔ AIITA ریاست تلنگانہ کے تمام اساتذہ سے اپیل کی کہ وہ اس مہم کا حصہ بنیں، تنظیم سے وابستہ ہو کر، تعلیم و تربیت اور اخلاق و معاشرے کی تعمیر میں اپنا اجتماعی کردار کو مزید مؤثر بنائیں۔ ایک استاد، ایک ذمہ داری، ایک مضبوط اجتماعی قوت۔مہم کے دوران اساتذہ سے رابطے، ممبر سازی اور تنظیمی سرگرمیوں کا سلسلہ ریاست کے مختلف اضلاع میں جاری رہے گا۔ ان شاء اللہ۔اس پروگرام میں جناب سید عارف قومی سیکریٹری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اس دوران اسٹیٹ آفس آئیٹا کا نو تعمیر شدہ مرکز جماعت اسلامی تلنگانہ صدر کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے