یوم اردو سے گلزار ہوئی شام —
سدھارتھ نگر
ہندوستان کو سدا بہار ترانہ دینے والے مشہور و معروف شاعر اور فلاسفر علامہ ڈاکٹر اقبال کی یوم پیدائش کے موقع پر ٩ نومبر کو منائےجانے والے یوم اردو سدھار نگر میں بھی بڑے یی جوش و خروش کے ساتھ شہر کے ایک کرسٹل لان میں اتوار کو سر شام منایا گیا۔
ڈاکٹر جاوید کمال کے کرسٹل لان پر یوم اردو کے نام سے منسوب ایک مشاعرہ اور کوی سمیلن کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع کے تمام شاعروں کے علاوہ قرب و جوار اور قریبی اضلاع کے شاعروں اور کویوں نے بھی شرکت کر ماحول کو اور خوشنما بنا دیا۔
ہندوستان کی یوم آزادی اور یوم جمہوریت کے ساتھ ساتھ تمام اہم موقع پر پڑھا اور سنا جانے والا ترانہ ‘سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا
ہم بلبلے ہیں اس کی یہ گلستاں ہمارا’ کے بنا ہر پروگرام ادھورا سا لگتا ہے۔
سوشل ویلفیئر فاؤنڈیشن
” نئی آواز ” کے بینر تلی منعقد ہونے والے اس مشاعرے میں محبان اردو ادب کی موجودگی نے مشاعرہ اور کوی شمیل کے ماحول کو اور خوشگوار بنا دیا۔
پروگرام کے شروعات میں ڈاکٹر جاوید کمال نے عللامہ اقبال کے شخصیت پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کے کئی مشہور و معروف اشعار سامعین کی نذر کئے۔
انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال شاعر کے ساتھ ساتھ ایک فلسفی کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں۔ ان کے اشعار اور کلام میں ایک طرف جہاں حقیقت بیانی ہوتی ہے وہیں پڑھنے اور سننے والوں کو کچھ نہ کچھ سوچنے پر مجبور بھی ہونا پڑتا ہے۔
انہوں نے صرف عام حالات پر شاعری نہیں بلکہ قرآن اور حدیث کی روشنی میں بھی تمام اشعار لکھ کر اس کی اہمیت کو واضح کیا ہے ۔
ان کا مشہور شعر’ تو شاہیں ہے پرواز ہے کام تیرا، ترے سامنے آسماں اور بھی ہیں’ بڑی شدت سے نوجوانوں کو کچھ اچھا اور آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتا ہے۔ اس کے علاوہ ‘مانا کی تیری دید کے قابل نہیں ہوں میں، تو میرا شوق دیکھ مرا انتظار
دیکھ ۔’خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے، خدا بندے سے خود پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے۔ ‘ ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے, بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا۔ نہیں تیرا نشیمن قصر سلطانی کے گنبد پر، تو شاہیں ہے بسیرا کر پہاڑوں کی چٹانوں پر۔ ستاروں کے آگے جہاں اور بھی ہیں، ابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہیں۔
‘ نہ سمجھوگےتو مٹ جاؤ گے ائے ہندوستاں والوں، تمہاری داستاں تک بھی نہ ہوگی داستانوں میں جیسے اشعار ان کی خوبیوں اور صلاحیت کی مثال پیش کرتے ہیں۔
پروگرام کا آغاز ارمان سدھاتھ نگری نے ایک نعت پاک اور اقبال کے مشہور ترانہ ‘ سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا, ہم بلبلے ہیں اس کی یہ گلستاں ہمارا ‘ سے کیا۔ جس پر انہیں سامعین کی بھرپور داد ملی۔ اس کے بعد عبدالمبین منصوری (ہمدم سیوانی) نے اپنے اس طرحی شعر سے طرحی مشاعرے کا بخوبی آغاز کرتے ہوئے اپنا کلام پیش کیا۔
رکھ دو سجدے میں سر کو ہمدم تم
جب بھی مشکل مکان پر آئے۔
اس نے رسما مزاج پوچھا تھا میری آنکھوں میں اشک بھر آئے۔(ریاض قاصد)
نام لو ساتھ ساتھ ہندی کا
جب بھی اردو زبان پر آئے۔
(نجمی کمال خان گونڈوی)
وہ مدھوبن ہو یا ہو ورنداون رادھا مرلی کی تان پر آئے۔
(سنبل ہاشمی گورکھپوری)
تجھے کسی کے وصل میں بھی توجہ نہ ملی
کسی نے تیری تصویر پر انعام رکھا ہے۔
(رنکیش تیواری)
اپنے اندر لچک نہ آنے دیں
بات جب آن بان پر آئے۔
(مونس فیضی)
اردو ہماری روح میں ہے اور جان میں
دل بن کر دھڑکتی ہے ہندوستان میں
(ڈاکٹر نیاز اعظمی)
پھول کی بارشیں تیرے در پہ سنگ میرے مکان پر آئے
(ڈاکٹر فضل الرحمن)
بانسری کی کوئی آواز نہیں آتی ہے
کیا ترے شہر میں گھنشیام نہیں ہے کوئی
(افسر نوری)
ایک تجلی جہاں پر آئے
نور اس آسمان پر آئے
مال کیا جان بھی لٹا دیں گے
بات جب ہندوستان پر آئے
(ڈاکٹر افضل)
وہ اتنے چھوٹے قد کا دیوتا ہے
میں اس کے شراپ سے مرتا نہیں ہوں
(کرن ویر سنگھ)
لوگ مسحور پل میں ہو جائیں جب بھی اردو زبان پر آئے
(عروج یاور کمال)
ہے میرے دل کی دھڑکن پیاری زبان اردو
تو ہی میری زندگی ہے میری ہے جان اردو
( نور قاسمی)
پھول ہونٹوں پہ جیسے ہے کھیلتا
جب بھی اردو زبان پر آئے
(ڈاکٹر جاوید کمال)
سگی دو بہنوں کا پیار ہے ھندی اردو
دلوں میں اٹھ رہی پریم کی پکار ہے ھندی اردو۔
(وجئے کرشن نرائن سنگھ)
مشاعرے کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر ودود الحق نے کیا اور یوم اردو پر اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اردو کسی خاص مذہب کی زبان نہیں ہے بلکہ ایک عام زبان ہے جسے ہر طبقے کے لوگ بولتے ہیں وہیں اردو کو خوبصورت بنانے میں تمام دوسری زبانوں کا بھی تعاون ہے یہی وجہ ہے کہ جہاں اردو میں بات کی جاتی ہے یا اردو میں شاعری کی جاتی ہے وہاں ھندی کا دخل بھی رہتا ہے۔ مہمان خصوصی کے طور پر شہر کے سینیئر ڈاکٹر کے پی پانڈے نے کہا کہ یہ خوبصورت اتفاق ہے کہ ایک طرف جہاں آج اردو دیوس منایا جا رہا ہے وہیں دوسری طرف آج دیپاولی بھی اپنے پورے شباب پر ہے۔ انہوں نے اردو دیوس اور دیپاولی کی سبھی کو مبارکباد دیا اور ہئپی دیپاولی ہئپی دیپاولی کا اشعار پڑھ کر دیپاولی کی مبارک باد بھی سامعین کو دیا۔
مہمان خصوصی محمد فاروق نے کہا کہ ڈاکٹر جاوید کمال نے اس پروگرام کو منعقد کرا کر واقعی ایک بہترین مثال پیش کیا ہے۔ میں جانتا ہوں پچھلے کئی سالوں سے وہ اس طرح کے پروگرام کا انعقاد کرتے چلے آ رہے ہیں۔ جس میں وہ سبھی کو بلا تفریق مدعو بھی کرتے ہیں اور شہر اور آس پاس کے تمام شعراء اور کویوں کو ایک منچ پر لا کر قومی یکجہتی کا پیغام دیتے ہیں۔ جہاں کوئی بھی کسی سے تفریق نہیں کی جاتی ہے۔
اتنا ہی نہیں ہمیں تو یہاں تک جانکاری ملی ہے کہ ڈاکٹر جاوید کمال ہر ماہ اپنے دولت کدے پر کئی سالوں سے شعری نشست کا انعقاد کر رہے ہیں جس میں شہر کے کئی نوخیز شاعر اور کوی ان کی نشست کا حصہ بن کر آج کئی چھوٹے بڑے مشاعرے اور کوی سمیلن کی زینت بنتے جا رہے ہیں۔ بلا شبہ اگر کہا جائے کہ ڈاکٹر جاوید کمال کا اور ان کی نشست کا خاص کردار ہے اس میں ہےتو کوئی مبالغہ نہیں ہوگا۔
پروگرام کی نظامت نور قاسمی نے کیا۔ مہمان خصوصی کے طور پر ڈاکٹر کے پی پانڈے اور محمد فاروق موجود رہے۔آخر میں سوشل ویلفیئر فاؤنڈیشن نئی آواز کے سیکرٹری ڈاکٹر جاوید کمال نے سبھی شاعروں، کویوں اور سامعین کا شکریہ ادا کیا اور پروگرام کی کامیابی کے لیے سب کو مبارکباد دیا۔ پروگرام میں سامعین کے طور پر خاص سے سروش احمد، محمد ارشد ،اشرف عالم، ہانی احمد، یاور کمال، محمد افہام، عدنان،فیاض،عمران، اور صدر نئی آواز شہلا شاہین کے علاوہ کئی لوگ موجود ریے۔
