راشد عمری

دل کی دنیا میں ہی کچھ ایسا اثر لگتا ہے

اپنے حصے میں مجھے شمس وقمر لگتا ہے

ہر کوئی مدح سرا ہے تری آمد پہ یہاں

تیرے آنے سے مہکتا یہ نگر لگتا ہے

نفرتوں نے تو بہت دل کو کیا ہے زخمی

پھر بھی انسان محبت کا ثمر لگتا ہے

روشنی بانٹنے والوں کا مقدر دیکھو

 ان کے حصے میں فقط شام و سحر لگتا ہے

جو حقیقت کو سر عام بیاں کرتا ہے

 پھول بھی ہو تو زمانے کو شرر لگتا ہے

جھوٹ کے سامنے سچ بولنا اور حق کہنا

اس زمانے کا بڑا سب سے ہنر لگتا ہے

وقت بدلے گا، بدل جائے گی دنیا راشد

قاتل جاں کی دعاؤں کا اثر لگتا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے