ریاض (پریس ریلیز): 27 نومبر 2026ء کو بیسٹ ہوسٹ میں بعد نمازِ جمعہ ایک تعزیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ دارانِ اپووا ، احبابِ اپووا اور برادرم قطب الدین خان رحمہ اللہ کے روم پارٹنرز اور زملاء العمل نے شرکت فرمائی۔ نشست کا آغاز حافظ زہیر احمد کی تلاوتِ قرآنِ کریم سے ہوا۔
اپووا کے سرپرست انجینئر عبدالمعین خان نے عرض کیا کہ صحت ایک امانت ہے ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے۔
صدرِ اپووا ڈاکٹر عبدالاحد چودھری نے فکرِ آخرت پر قرآن و سنت کی روشنی میں بڑی مفید اور کارآمد باتیں پیش کیں نیزعبدالرحمن راشد عمری نے اسی تعلق سے چند اشعار پیش کیے جنہوں نے سامعین کے دلوں پر رقت طاری کر دی۔
اپووا کے جوائنٹ سیکریٹری فیروز کمال نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عرض کیا کہ شارٹ نوٹس پر احباب کا جمع ہونا قطب الدین خان رحمہ اللہ سے والہانہ تعلق کی دلیل ہے۔
تمام شرکاء نے متوفی رحمہ اللہ کی شخصیت کے بارے میں اپنے تاثرات کا اظہار کیا اور ہر شخص نے آپ کی سادگی ، ملنساری اور خوش مزاجی کا ذکر کیا اور آپ کے لیے رحمت و مغفرت کی دعائیں کیں۔
اس موقع پر ارشاد احمد خان ، محمد عرفان خان ، حافظ زہیر احمد ، محمد اکمل خان ، عبدالمبین ندوی ، فضل الرحمن ، عبدالسبحان ، ضیاء الرحمن ، زکریا ، ابراہیم اور حافظ شفیق عالم وغیرہم نے ہمدردی کا اظہار کیا۔
