دین حق پر قائم ودائم رہنا عظیم عمل! ناصر ایوبی
سہارنپور(احمد رضا): مدرسہ اشرف المدارس اندرا چوک سہارنپور میں سہ ماہی امتحان کے موقعہ پر جائزہ مجلس کا انعقاد عمل میں آیا جس کا آغاز ادارہ کے متعلم محمد کیف کی تلاوت کلام پاک سے عمل میں آیا روحانی تقریب کی صدارت حضرت الحاج مولانا مفتی قاضی اقبال احمد  مظاہری ناظم اعلیٰ دارالعلوم مظفریہ سہارنپور نے نبھائی اور بحیثیت مہمان خصوصی مولانا مفتی محمد ناصرایوب ندوی بوڑیاوی رفیق فیض العلوم خانقاہ بوڑیہ ، ہر یا نہ نے شرکت کی، آج یہاں مدرسہ کے سہ ماہی امتحان صدر محترم کی زیرنگرانی بحسن و خوبی اختتام پذیر ہوئے جس میں ایک سو پچاس سے متجاوز طلباء اور طالبات نے شرکت کرکے اچھے نمبرات حاصل کر کے اپنا اپنے والدین اساتذۂ کرام ذمہ داران اور ادارہ کا نام روشن کیا! روحانی تقریب میں  مولانا مفتی اقبال احمد صاحب نے اپنے صدارتی خطاب میں علم دین کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے فرمایا کہ دینی تعلیم،قرآن وسنت کی تعلیم ہی وہ تعلیم ہے جس کے ذریعہ سے دنیا وآخرت کی بھلائیاں وابستہ ہیں،انہون نے کہا کہ ہمیں کسی طرح بھی احساس کمتری کا شکار نہیں ہونا چاہئے بلکہ اپنے مقصد یعنی اللہ کی رضا، احکام الٰہی پر سیکھ کر صحیح عمل،خدمت خلق  وغیرہ کو سامنے رکھ کر دل وجان سے محنت جاری رکھنی چاہئے تاکہ دنیا وآخرت کی کامیابی حاصل ہو،
انہوں نے کہا علم دین کے حامل کی ہر جگہ ضرورت ہے،بچہ کی پیدائش پر اذان دینے،بیمار ہونے پر دم کرنے،دینی مسائل جاننے، پنجوقتہ نمازوں کے لئے اذان دینے،نمازپڑھانے،دعاء کرانے،ایصال ثواب کرانے وغیرہ بے شمار ایسے اہم اور بنیادی کام ہیں جن میں علم دین کے حامل کی قدم قدم پر ضرورت رہتی ہے جس کے بغیر چارہ کار نہیں اس لئے اپنی اہمیت کو سامنے رکھتے ہوئے خوب محنت کیجئے کیونکہ اسی میں کامیابی مضمر ہے! مجلس میں مہمان خصوصی کے طور سے شریک ہوئے عالم دین مفتی محمد ناصرایوب ندوی نے اپنے خطاب میں ارشاد فرمایا کہ دین حق پر قائم ودائم رہتے ہوئے عمل کرنا افضل ترین کار خیر ہے آپنے کہا کہ لفظ امتحان بہت سخت ہے قابلِ مبارکباد ہیں وہ بچے بچیاں جو امتحان میں اپنی محنت سے کامیابی حاصل کرتے ہیں،یقینا امتحان سے تعلیم و تربیت میں نکھار پیدا ہوتاہے سابقہ تعلیم میں پختگی آتی ہے اور آئندہ کے لئے عزم پختہ ہوتاہے کمی دور ہوکر اس کی اصلاح ہوجاتی ہے انہوں نے بات جاری رکھے ہوئے کہا کہ عمدہ پختہ تعلیم و تربیت کے لئے خوشگوار ماحول کی اشد ضرورت ہوتی ہے اس لئے ادارہ کے صاف شفاف ماحول سے فائدہ اٹھائیے اور اس کو مزید صاف شفاف رکھنے میں ادارہ کے عملہ کا تعاون پیش کیجئے انہوں نے ادارہ کی انتظامیہ کی جانب سے کہا کہ اس وقت شہر سہارنپور واطراف میں آنکھوں میں سرخی کی بیماری چل رہی ہے جو تکلیف دہ ہے اس سے بچاؤ کی تدابیر جو محکمۂ صحت کی جانب سے جاری کی گئی ہیں ان کو اختیار کیا جائے۔
اس خاص موقعہ پر انتظامیہ ادارہ کی جانب سے مولانا مفتی اقبال احمد کو سفر حج سے واپس آنے پر استقبالیہ پیش کیا گیا اور آپ کی دعاء پر مجلس کا اختتام عمل میں آیااور ادارہ کے طلباء وطالبات  آس پاس کے فرزندانِ توحید سمیت،عملہ وانتظامیہ کے قابلِ ذکر حضرات مولانا محمد توفیق مظاہری، قاری محمد منتظرحسن،مولانا محمد آصف مظاہری ماسٹر محفوظ علی،  مفتی محمد محفوظ مظاہری میرٹھی، محترم مقصود احمد صدر کمیٹی ادارہ، حاجی شرافت خان صاحب نگراں ادارہ، ماسٹرمحمدساجد سکریٹری ادارہ نے شرکت کرکے پروگرام کو کامیاب بنانے میں اہم رول ادا کیا!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے