مہراج گنج(یوپی): جمعیت علماء مہاراشٹر کے قانونی امداد کمیٹی کے سکریٹری الحاج گلزار احمد اعظمی کی طبیعت زیادہ خراب ہے فی الحال مسینا ہاسپٹل بائیکلہ ممبئی میں داخل ہیں موصوف جمعیت علماء کے لئے ہی نہیں بلکہ پورے ملک وملت کے لئے بیحد قیمتی ہیں، بے گناہوں کے مسیحا ہیں۔ حضرت مولانا سید ارشد مدنی دام ظلکم العالی کے قدم بقدم ساتھ چلنے والے، اس قیمتی شخصیت کے لئے آپ حضرات سے دعاء صحت کی اپیل ہے۔ اللہ تعالیٰ صحت کاملہ عاجلہ دائمہ مستمرہ عنایت فرمائے آمین۔
مذکورہ اطلاع دیتے ہوئے مولانا محمد اطہر صدیقی قاسمی صدر جمعیت علماء گورکھپور ناظم جامعہ عربیہ صادقیہ جامع مسجد مہراج گنج نے آپ لوگوں سے مولانا محترم کے لئے خصوصی دعاء کرنے کی درخواست کی ہے۔
