تمام احبابِ جماعت، علماء کرام اور گروپ کے معزز ممبران ذی وقار کو یہ اطلاع دی جا رہی ہے کہ برادر عزیز مولانا ندیم انور سراجی مقیم حال پونہ، مہاراشٹر جماعت کے ایک خلیق و ملنسار اور کامیاب تاجر ہونے کے علاوہ ضلعی جمعیت، سدھارتھ نگر کے تمام پروگرام میں سرگرم شرکت کرتے ہیں، مفید مشوروں سے نوازتے ہیں، ہر موڑ پر مجھے سہارا دیتے ہیں، ان دنوں ان کی رفیقہ حیات کی طبیعت ناساز ہے، پونہ کے کسی اسپتال میں ایڈمٹ ہیں۔
احباب جماعت و جمعیت اور ان کے تمام قرابت داروں اور رشتہِ داروں سے بصد خلوص و احترام گزارش ہے کہ برادر عزیز کی اہلیہ محترمہ کی صحت کامل و شفائے عاجل کے لیے خلوص دل سےدعا فرمائیں-
لا بأس طهور إن شاء الله تعالى
اللهم رب الناس اذهب البأس اشف انت الشافي لاشفاء إلا شفاؤك شفاء لايغادر سقما۔
طالب دعا
وصی اللہ عبدالحکیم مدنی
ناظم ضلعی جمعیت اھل حدیت ،سدھارتھ نگر ،یوپی
10/8/23
