اٹوا (سدھارتھ نگر): کلیہ الکوثراور مدرسة الشیخ محمد اسماعیل بخاری کےطلبہ وطالبات نے خوبصورت انداز میں پروگرام کیا سب سے پہلےمدرسہ کےناظم جناب حمایت اللہ صاحب نے پرچم کشاٸی کی اس کےبعد قومی ترانہ پیش کیا ہے اس موقع پر طلبہ وطالبات نے ایک ہرسال کی طرح امسال بھی ایک خوبصورت اور پرکشش انداز میں جشنِ یوم آزادی کا پروگرام منعقد کیا صبیحہ (درجہ اولیٰ ) نے تلاوت کلام اللہ سے جلسے کاآغاز کیا ساجدہ (درجہ خامسہ ) نےحمدونعت پیش کی آفرین ،ناٸلہ ،ترنم (درجہ ثانیہ)نے قومی ترانہ پیش کیا ، عاطفہ (درجہ ادنیٰ) ،فرحانہ( درجہ ثانیہ)، آصفہ (درجہ ادنیٰ) نے” جنگِ آزادی اور مجاہدین کےکارمے“کےموضوع پر اپنی تقاریرپیش کی ،ان کے علاوہ آصف ،اسداللہ ،احتشام، اکرام ،اور دیگرطلبہ وطالبات نے نعتیں ،نظمیں ،تقریریں پیش کرکےپروگرام کاحصہ بنے اخیرمیں ادارہ کےسرپرستِ اعلیٰ حافظ عبداللہ صاحب نے مجاہدین ِآزادی کےکارناموں کوبیان کیااورطلبہ وطالبات کےسامنے ناصحانہ قیمتی گفتگوفرماٸی کلیہ کی معلمات محترمہ فاطمہ ،نورشمع ،ماہرہ ، ہاجرہ، تسلیمہ اور رحمٰی وشاکرہ نے پروگرام سجانے، سنوارنے اور اسے منظم کرنےمیں اپنا پورا تعاون پیش کیا۔
اس موقع پر دوپھڑیا، بھوتہواں ،بیرواپور، رانی جوت سے سیکڑوں خواتین نے شرکت کی اور پروگرام کو سماعت کیا، مدرسہ کی انتظامیہ نے شیرینی تقسیم کی اور باہر سے آنے والی مہمانوں کا شکریہ اداکیا۔
