تیواری پور بجھابازار سدھارتھنگر (عبدالمنان ندوی کی خاص رپورٹ): مورخہ ۱۵/اگست بروز منگل ۲۰۲۳ مدرسہ اسلامیہ تیواری پور بجھابازار سدھارتھنگر یوپی میں یوم آزادی بڑے ھی تزک واحتشام جوش و خروش وامنگون کے ساتھ منایا گیا، طلباء وطالبات معلمین و معلمات مدرسہ اسلامیہ کے ڈرائیور نیز باھر سے آنے والے مہمانوں کی ایک کثیر تعداد دیکھنے کو ملی، سبھوں کے اندر یوم آزادی کے تعلق سے وطن کی محبت وفاداری کے نعروں سے پورا پورا مدرسہ اسلامیہ جھوم پڑا ،اور کمپاؤنڈ میں تل دھرنے کی جگہ تک باقی نہ بچی تھی، اس موقع پر خاص کر کے گاؤں کے پردھان عزت مآب جناب جےجےرام نے پرچم کشائی کی اور اپنے ھاتھون سے طلباء وطالبات میں انعامات کو تقسیم کیا، اس موقع پر یوم آزادی کے تعلق سے ایک رنگارنگ پروگرام بھی منعقد ہوا، مہمانوں کے ٹھاٹھیں مارتے ھوئے جم غفیر نے بڑے ھی جوش و خروش وامنگ و جذبے وعقیدت کے ساتھ طلباء وطالبات کلیہ کے اکٹوٹیز وتمثیلیہ وتقاریری ونظم کے پروگراموں کو اردو ھندی وانگریزی میں دیکھا وسنا، اور طلباء وطالبات کی بڑی تعریفیں کین، اس موقع پر ناظم پروگرام جناب عبدالمنان ندوی نے یوم آزادی کے تعلق سے آزادی کی حقیقت اور یوم آزادی ھم کیوں مناتے ہیں اور اس کے کیا تقاضے ھین پر روشنی ڈالی وھین مدرسہ کے پرنسپل جناب شیخ حافظ محمد عاقب عبدالقیوم ریاضی حفظہ اللہ نے اپنے خطاب میں آزادی کی حقیقت اور مسلمانوں کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے مسلمانوں کو بھی ھندوستان کا اصلی وفادار بتایا،ساتھ ھی علماء کرام کی قربانیوں کا بھی تذکرہ کرتے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، یہ رنگارنگ پروگرام تقریبا تین گھنٹوں تک چلتا رہا اور بچے اور بچیوں نے اپنے ثقافتی پروگرام کو خوب جوش و خروش وامنگون سے پیش کیا، بعدہ شیرینی تقسیم کی گئی اور اسکول کے تمام اساتذہ معلمین ومعلمات طلباء وطالبات، ٹرانسپورٹ کا عملہ ومائیک آپریٹرز وباھر سے آئے ہوئے مہمانوں کی ایک کثیر تعداد نے منہ میٹھا کیا، اور جلسہ اپنے اختتام کو پھونچا، پروگرام کی کچھ جھلکیاں تصاویر سے دیکھے جا سکتے ہیں۔
آخر میں مربی انجمن جناب مولانا عبدالمنان ندوی نے باھر سے آئے ہوئے مہمانوں کا دوبارہ شکریہ ادا کرتے ہوئے ساتھ ھی محترم اساتذہ کرام معلمین و معلمات، ڈرائیور حضرات ومائیک آپریٹروں و طلباء وطالبات کا بھی شکریہ ادا کیا، نیز مہمانوں کی آمد کو اپنے لئے اور خاص کر کلیہ کے لئے باعث سعادت وصد افتخار تصور کیا، اور انکی دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ بار بار ھمارے اس طرح کے پروگراموں میں آتے رھین تاکہ ھم اساتذہ کرام وطلباوطالبات کی دلجوئی ھوتی، اور ھمین ایک نیا جذبہ وحوصلہ ملے۔

شکریہ محترم گرامی قدر