(عبدالمبین منصوری)

سدھارتھ نگر: جشن یوم آزادی کے موقع پر ضلع کے سبھی سرکاری اور غیر سرکاری اداروں اور تنظیموں نے پرچم کشائی کے ساتھ ساتھ سماجی اور ثقافتی پروگرام منعقد کیے۔ جس میں اسکولوں کے طلباء و طالبات نے حب الوطنی کے جذبے سے سرشار حمد، نعت، منقبت اور ترانے کے ساتھ ساتھ تقاریر اور مکالمے وغیرہ خوب سے خوب تر پروگرام پیش کیے۔

اسی تناظر میں برڈ پور بلاک کے دیورا چودھری جونیئر ہائی اسکول میں بھی اسکول کے طلباء نے پرنسپل اور پردھان کے نمائندے، اسکول مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین اور عہدیداران اور والدین کی موجودگی میں پرچم کشائی کی گئی اس کے بعد اسکول کے طلباء کے ذریعےثقافتی پروگرام پیش کیا گیا۔

پروگرام کے آخر میں اسکول کی طالبہ کماری موہنی، کاجل اور مہیما کو اسکول میں 100 فیصد حاضری کے ساتھ ساتھ تعلیمی، سماجی اور ثقافتی پروگرام وغیرہ میں بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر اسکول مینجمنٹ کمیٹی کے رکن رام ملن نے چاندی کے تمغے دیکر اعزاز سے نوازا اور پروگرام میں حصہ لینے والے تمامی طلباء کو کاپی پین اور مٹھائیاں تقسیم کر نے کے بعد پروگرام کا اختتام ہوا۔

آخر میں پرنسپل کلیم اللہ نے تمام معززین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پروگرام میں شرکت کرنے والے سبھی بچوں اور اُن کے سرپرست حضرات اور سبھی معزز اور مہمان خصوصی کا میں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں اور میں اُن کا مشکور ہوں کہ جنہوں نے پروگرام میں شرکت کر سبھی طلباء اور ٹیچروں کی حوصلہ افزائی کیا۔

جوگیا بلاک کے آئی سی ٹی کمپیوٹر سینٹر کے طلباء نے بھی ہر سال کی طرح امسال بھی یوم آزادی کا جشن پورے جوش خروش کے ساتھ منایا۔ جس میں شاندار پریڈ کے ساتھ ساتھ بہت سارے پروگرام پیش کہے گئے جو پورے علاقے میں قابل دید پروگرام ہوتا ہے۔

ڈائریکٹر نواز عظیم نے سبھی بچوں، سامعین اور حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی میں سبھی مذاھب اور قوم کے لوگوں نے اپنی اپنی قربانیاں پیش کی ہے جن کی شہادت کو ہم سب آج یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور ہمیشہ کرتے رہینگے کیونکہ انہی کی قربانیوں کی وجہ سے ہمیں یہ آزادی ملی ہے اس لیے ہم اُن کی قربانیوں کو اور آج کے دن کو کسی بھی صورت میں فراموش نہیں کر سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے