تمام احباب جماعت کو یہ اطلاع دی جارہی ہے کہ ہماری جماعت کے ممتاز ومعروف عالم دین ، جامعہ اسلامیہ خیر العلوم ڈومریا گنج، سدھارتھ نگر کے شیخ الجامعہ اور ضلعی جمعیت اھل حدیت سدھارتھ کے امیر محترم جناب مولانا محمد ابراہیم مدنی صاحب /حفظہ اللہ وتولاہ کی طبیعت کچھ دنوں سے ناساز چل رہی ہے، حسب سہولت علاج جاری ہے، درمیان میں کچھ افاقہ ھوگیا تھا لیکن ابھی نقاہت وکمزوری کا شدید احساس ھورھا ہے اور مکمل طور پر طبیعت میں فرحت نہیں ہے،کل لکھنو لے جانے کا پروگرام ہے، انھوں نے تمام علماء ودعاة، رفقاء واحباب اور اپنے محبیبن ومتعلقین سے دعائے صحت کی مخلصانہ درخواست کی ہے۔
گروپ کے تمام معزز وذی وقار ممبران سے میری گزارش ہے کہ شیخ محترم کی صحتِ کامل اور شفائے عاجل کے لیے اللہ رب العالمین سے پرخلوص دعا کریں،کیوں کہ اس کی ذات رحیم وکریم ہے، بیماریوں سے وہی شفاء دیتا ہے۔
اللہ ان کی لاحق اور عارضی بیماری وپریشانی کو جلد از جلد دور فرمائے اور صحت وتندرستی جیسی عظیم نعمت سے سرفراز فرمائے۔ (آمین)۔
"لَا بَأْسَ طَهُورٌ إِنْ شَاءَ اللَّهُ”۔ "اللَّهُمَّ رَبَّ النَّاسِ، أَذْهِبِ الْبَاسَ، اشْفِهِ وَأَنْتَ الشَّافِي، لَا شِفَاءَ إِلَّا شِفَاؤُكَ، شِفَاءً لَا يُغَادِرُ سَقَمًا”.
خادم جماعت وجمعیت
وصی اللہ عبدالحکیم مدنی
ناظم ضلعی جمعیت اھل حدیت ،سدھارتھ نگر ،یوپی۔
21/8/23
