جامعہ فیض عام مئو کے سابق استاد مولانا ابوالقاسم عبدالعظیم مدنی کی طبیعت کچھ دنوں سے خراب ہے۔
تمام احباب جماعت کو یہ اطلاع دی جارہی ہے کہ ھماری جماعت کے عظیم سرمایہ، ممتاز مصنف ومؤلف، باکمال استاد ومربی، معروف عالم دین اور جامعہ فیض عام، مئو کے سابق استاد گرامی جناب مولانا ابوالقاسم عبدالعظیم مدنی/ حفظہ اللہ وتولاہ کی طبیعت کچھ دنوں سے خراب چل رہی ہے، کسی اسپتال میں ایڈمٹ ہیں، حسب سہولت علاج جاری ہے۔
گروپ کے تمام معزز وذی وقار ممبران سے میری گزارش ہے کہ شیخ محترم کی صحتِ کامل اور شفائے عاجل کے لیے اللہ رب العالمین سے پرخلوص دعا کریں،کیوں کہ اس کی ذات رحیم وکریم ہے، بیماریوں سے وہی شفاء دیتا ہے۔
اللہ ان کی لاحق اور عارضی بیماری وپریشانی کو جلد از جلد دور فرمائے اور صحت وتندرستی جیسی عظیم نعمت سے سرفراز فرمائے۔ (آمین)۔
"لَا بَأْسَ طَهُورٌ إِنْ شَاءَ اللَّهُ”۔ "اللَّهُمَّ رَبَّ النَّاسِ، أَذْهِبِ الْبَاسَ، اشْفِهِ وَأَنْتَ الشَّافِي، لَا شِفَاءَ إِلَّا شِفَاؤُكَ، شِفَاءً لَا يُغَادِرُ سَقَمًا”.
خادم جماعت وجمعیت
وصی اللہ عبدالحکیم مدنی
ناظم ضلعی جمعیت اھل حدیت ،سدھارتھ نگر ،یوپی۔
22/8/23
