محمد اطہر صدیقی قاسمی
انجمن تعلیمات دین شاخ دینی تعلیمی کونسل عارف آشیانہ چوک لکھنؤ موجودہ وقت کی ضرورت۔ اس تحریک کو زندہ رکھنا اور فعال بنانا نہایت ضروری ہے۔ مولانا صادق علی قاسمی۔ انجمن تعلیمات دین گورکھپور نونہالوں کے دین وایمان کی حفاظت کے لئے کمر بستہ ہے اس تحریک کو اسی بنیاد پر قاضی عدیل عباسی نے سیاست کو چھوڑ کر اپنا مشغلہ بنایا، مولانا علی میاں ندوی نے بحیثیت صدر اپنے آپ کو اس تحریک کے لئے وقف کر رکھا تھا نونہالوں کے اندر دین کیسے داخل ہو اس پر بے شمار کتابیں لکھیں اور بہت سارے مجمعے کو خطاب کیا۔ جو آج بھی زندہ جاوید ہیں ،منظور نعمانی جیسی شخصیات اپنا وقت نہ لگاتے مولانا صادق علی قاسمی نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انجمن تعلیمات دین ایک تحریک ہے۔ اس تحریک کو زندہ رکھنا اور فعال بنانا وقت کی ضرورت ہے بقول مولانا علی میاں اس ملک میں باوقار زندگی گزارنے کے لئے نءی نسلوں کو دینی تعلیم سے واقف کرانا ضروری ہے۔ تنظیم کے جنرل سکریٹری قاضی کلیم الحق نے کہا کہ قاضی عدیل عباسی نے اپنے زمانے میں چٹکی کا نظام بنایا تھا مگر آج تو اللہ نے وسعت دے رکھی ہے ہم سب کو اس تحریک کے ساتھ وابستہ ہونے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر محمد عزیز الدین قاسمی نے کہا اس تحریک کو فروغ دینے کے لئے ضرب المثل کی ضرورت ہے بار بار جلسوں اور میٹنگوں کی ضرورت ہے۔
تنظیم کے خازن وآفس سکریٹری مولانا محمد اطہر صدیقی قاسمی نے کہا کہ مفتی تقی عثمانی نے عراق کے سفر میں مولانا علی میاں ندوی نے برما کے سفر میں کہا تھا کہ مدارس کو بچالو ورنہ آیندہ نسلیں بد عقیدہ ہوجائیں گی ، الحاج محمد افراھیم صاحب نے پورے ضلعے میں اس تحریک کے اوپر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دین کا چراغ روشن رہیں گے۔
