بیدر۔ 26؍اگست (محمدیوسف رحیم بیدری): سرکاری اردو ہائرپرائمری اسکول راؤتعلیم بیدر میں 25؍اگست جمعرات کو طلبہ کی ایک تقریب میںکلیان کرناٹک اردو جرنلسٹس اسوسی ایشن کے عہدیداران کو اسکول انتظامیہ کی جانب سے تہنیت پیش کی گئی۔ ممتاز شاعر جناب محمدیوسف رحیم بیدری کے ہاتھوں کلیان کرناٹک اردو جرنلسٹس اسوسی ایشن کے سکریڑی جناب محمد فراست خان عرف عمران خان کی شالپوشی اور گلپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی۔ اسی طرح اردوسی آرپی شاہ گنج کلسٹرجناب عبداللہ مدثر نے اسوسی ایشن کے رکن جناب سراج الحسن شادمان کی شالپوشی اور گلپوشی کرتے ہوئے انہیں تہنیت پیش کی۔ جناب محمد اعظم پاشاہ مددگار معلم نے کارروائی چلائی اور اسوسی ایشن کے کام کا طلبہ سے تعارف کرایا ۔ صدرمعلمہ توصیف جہاں نے اظہار تشکر کیا۔اردو سی آرپی راؤ تعلیم کلسٹر محترمہ فرح فاطمہ بھی اس موقع پر موجود تھیں۔
