مطیع اللہ حقیق اللہ مدنی

برسوں سے مسلسل سے مکہ مکرمہ میں حفظ وتجوید قرآن کریم کا بین الاقوامی مسابقہ کا انعقاد سعودی عرب کا ذریں کام ہے۔

اس مسابقہ میں دنیا بھر کے حفاظ حصہ لیتے ہیں اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب طلبہ کو انتہائی گراں قدر انعامات سے نوازا جاتا ہے اور ہر حصہ لینے والے کو تشجیعی انعامات دیئے جاتے ہیں

قران کریم کی یہ جلیل القدر خدمت ہے جس کا اثر یہ ہوتا ہے کہ لاکھوں کی تعداد میں حفاظ قرآن کریم سے اپنا تعلق قائم کر کے اس کا حفظ مع تجوید کرتے ہیں اس کے معانی ومفاہیم کی معرفت اور اس کی تفسیر سے واقفیت حاصل کرتے ہیں اور پوری دنیا میں مسلم بچے قرآن کریم سے رشتہ جوڑ لیتے ہیں

اللہ تعالیٰ شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود حفظہ اللہ اور ولی عہد محمد بن سلمان حفظہ اللہ اور تمام وزراء مملکت اور اعیان حکومت اور عزت مآب وزیر برائے اسلامی امور ودعوت وارشاد شیخ عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ حفظہ اللہ اور وکیل وزارت شیخ عواد سبتی العنزی حفظہ اللہ کو جزائے خیر عطا فرمائے ہم ان سب کے بے حد شکر گزار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے