مجیب الرحمان فلاحی

تین دنوں سے اسرائیل لگاتار ایک گھنٹے پر راکیٹ کے ذریعہ فلسطینی مسلمانوں پر حملہ کررہا ہے، یہ حملہ دیکھ کر روح کانپ جاتی ہے۔ ابھی بڑی قیامت کے مناظر باقی ہیں لیکن قیامت کے چھوٹے مناظر تمام مسلم ممالک کے سامنے رو نماں ہیں۔ ان مناظر کو دیکھ کر مسلم ملکوں کے اندر کوئ حرارت ہوئ کہ نہیں؟ اسرائیل کے ذریعہ حملہ کرنے پر ان معصوم بچے جو نومولود، شیرخوار بچے، جو اپنے ماں سے چپک کر گود میں کھیلنے والے، آج دہشت گرد اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہورہے ہیں۔ یہ سب عرب ملک کے حکمرانوں کو دکھائی نہیں دے رہا ہے کہ ان کا ساتھ دیں۔ یہ اللہ کے سامنے کیا منھ دکھایئں گے؟

ابھی بھی وقت ہے، تمام مسلم ممالک اکٹھا ہوکر دشمن کے سامنے اپنی آواز بلند کریں کہ اسرائیل فلسطین کے مسلمانوں کے اوپر جو ظلم کررہا ہے، اب ہم اس ظلم کو برداشت نہیں کرسکتے! غزہ میں 23 لاکھ مسلمانوں کے اوپر ظلم وتشسد کا حملہ دیکھ کر آنکھیں اشک بار ہورہی ہیں، ان کی چیخ و پکار سے نومولد پچوں کی لاشیں اپنے ہاتھوں میں لیکر روتے ہوئے دوڑ رہی ہیں۔ ان کے آنسوؤں کو کون روکے گا؟ ان کے گھروں کو مسمار کرکے کھنڈروں میں تبدیل کردیا گیا ہے، کیا ان مسلم مملک کے بادشاہوں کو دکھائی نہیں دے رہا ہے کہ ظالم دشمن ان پر ظلم کررہا ہے، تو ظالم کے خلاف کھڑے ہوکر ان کی حفاظت کریں۔ امریکہ و برطانیہ یہودی ممالک اسرائیل کا ساتھ دے رہے ہیں اور یہ 57 مسلم ممالک ایک ساتھ، ساتھ دینے سے کنارہ کشی اختیار کر رہے ہیں، کہیں ان کے دلوں میں امریکہ جیسے سپر پاور ملک سے ڈر تو نہیں رہے ہیں، اپنے اقتدار کو پچانے کے چکر میں، اس سے یہ پتہ چل رہا ہے کہ ایمان ان کے دلوں سے نکل چکا ہے اور ڈر پوک ہو چکے ہیں۔
اللہ سے دعا ہے کہ فلسطین کے مسلمانوں پر غیبی مدد فرما اور ملک اسرائیل کو اپنے عذاب میں مبتلا کر کے نیست و نابود کردے آمین۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے