بیدر۔ 16؍اکتوبر (محمدیوسف رحیم بیدری): جناب محمد غوث چیرمین بلدیہ بیدر کو بتایاگیاکہ گرونانک دیوانجینئرنگ کالج موقوعہ میلور بیدر کے مغربی سمت میں میلورقبرستان سے ایڈن گارڈن شادی خانہ تک بے شمار کچرا بکھراپڑا ہے ، براہ کرم اس کی صفائی کیلئے کہیں۔ انھوں نے فوری کال کر کے دفتر بلدیہ میں حکم دیاکہ گرونانک دیوانجینئرنگ کالج کے سامنے کچرے پڑاہواہے ، دوتین پاوراکارمک (کچرا صفائی ملازمین) کو بھیج کراس کچرے کی فوری صفائی کرائی جائے۔ ساتھ میں چیرمین بلدیہ نے یہ بھی کہاکہ یہ بات صحافیوں کی جانب سے آئی ہے۔ کچرے کی تصویر بھی واٹس ایپ گروپ میں شیئر کی گئی ہے۔صفائی کیلئے نمائندگی پر چیرمین بلدیہ کے فوری ردعمل کی تعریف کی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے