صحافیوں نے ریاستی صدر سنجے ورما پنکج کی قیادت میں ڈی ایم سے کی ملاقات
بارہ بنکی: (ابو شحمہ انصاری): جرنلسٹ پریس فیڈریشن کے سابق ضلع صدر اور روزنامہ اودھ نامہ ہندی کے بیوروچیف عادل تنہا کے اچانک انتقال سے غمزدہ صحافیوں نے متفقہ طور پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بارہ بنکی سٹی بازار میں پانی ٹنکی کے قریب واقع فضل الرحمٰن پارک میں آل انڈیا کوی سمیلن اور مشاعرہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مشاعرہ اور کوی سملین انعقاد کی تاریخ 5/ نومبر مقرر کی گئی ہے۔ جس کو لے کر صحافیوں کے ایک گروپ نے گزشتہ روز ڈی ایم ستیندر کمار سے ملاقات بھی کی۔
جس کے بعد جرنلسٹ پریس فیڈریشن کے ضلع جنرل سکریٹری اور سوتنتر چیتنا کے بیورو چیف سروجیت ورما کی صدارت میں پروگرام کا خاکہ اور ذمہ داریوں کی تقسیم کے حوالے سے ریلوے اسٹیشن روڈ پر واقع صحافی شانو چودھری کے دفتر میں میٹنگ ہوئی۔ اور پروگرام کی ذمہ داری ساندھیہ ہلچل اور اردو روزنامہ کے بیورو چیف وشاعر ڈاکٹر ریحان علوی کے ساتھ ساتھ صغیر امان اللہ کو دی گئی۔
بالخصوص سینئر صحافی اطہر اور کامران علوی بھی تقریب میں موجود رہے۔ اس پروگرام کے خزانچی کی ذمہ داری صحافی ارشد جمال کو دی گئی ہے۔ پروگرام کے انتظامات کی ذمہ داری رشبھ سینی، ستیہ سوروپ ایڈیٹر جاوید ثاقب، صحافی سہیل احمد انصاری، صحافی محمداحمد کو دی گئی۔
میٹنگ میں بنیادی طور پر آر این شرما، ڈی ایس نیوز کے دنیش کمار ورما، صدام راعین، محمد نسیم،جرنلسٹ پریس فیڈریشن کے ریاستی نائب صدر منوج شرما، دیوی پاٹن منڈل کے ڈویژنل صدر صحافی دیویندر مشرا،ترون متر کے صحافی ابھیشیک سریواستو، صحافی کپل سنگھ، بلرام پور ٹائمز کی صحافی آر ڈی پٹیل، صحافی گلشن یادو، ایڈیٹر چندن کشیپ، حیدر گڑھ تحصیل صدر کرائم رپورٹر آلوک سنگھ، رام جی سمیت کئی دیگر صحافی موجود رہے۔
