منااکھیلی۔ 31؍اکٹوبر (محمدعبدالقدیر لشکری): وقت پربارش نہ ہونے کی وجہ سے فصلوں کو ہونے والے نقصان کے نتیجے میں حکومت نے مختلف تعلقہ جات کے لئے خشک سالی کا اعلان کیا تھا،
مگر ہمارے ضلع بیدر کے صرف تین تعلقہ ہی قحط زدہ فہرست میں شامل کئے گئے ۔ لہٰذا ہمنا آباد کے ایم ایل اے ڈاکٹر سدو پاٹل اور میں(ڈاکٹر شیلندربیلداڑے) نے وزیر محصول سے ملاقات کرتے ہوئے عرضداشت پیش کی تھی۔اورمطالبہ کیاتھاکہ پورے ضلع بیدر کو قحط زدہ قرار دیا جائے، اطلاع ملی ہے کہ بیدر کے پانچ تعلقہ جات اوراد، بیدر، چٹگوپہ ، ہمناآباد اور کمال نگر کو قحط زدہ تعلقہ جات قرار دئے گئے ہیں۔ اس اعلان سے کسانوں میں خوشی کی لہر دوڑگئی ہے۔ اس بات کی اطلاع ڈاکٹر شیلندر بیلداڑے نے دی ہے۔
