سہارنپور(احمد رضا): ہر سال کی طرح اس سال بھی خانقاہ زاہدیہ قادریہ راج شاہیہ اسماعیلیہ سہارنپور شریف اتر پردیش میں حضور غوث الاعظم شیخ سید عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کی محفل گیارہویں شریف اور فخر الاولیاء حضرت سید محمد اسحاق صاحب زاہدی راج شاہی رحمۃ اللہ علیہ کا 30 واں عرس پاک بڑی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا محفل کی سرپرستی شہزادۂ فخر الاولیاء حضرت سید محمد غوث معراج صاحب زاہدی راج شاہی نے فرمائی اور قیادت سید جنید سجّاد اور مُحمّد سعود راج شاہی نے کی محفل کے آغاز میں دوپہر بعد نماز ظہر قرآن خوانی، حمد و نعت و منقبت پیش کی گئی پھر بعد نماز عصر بڑا قل شریف کا اہتمام کیا گیا جس میں سید محمد حسین زاہدی راج شاہی نے سلسلہ قادریہ راج شاہیہ کا شجرہ شریف پڑھا اور دعاء کرائی بعد نماز مغرب لنگر شریف کھلایا گیا اور بعد نماز عشاء سے دیر رات تک میلاد شریف کی محفل ہوئی جس میں جناب شاہد حسن صاحب اور انکی پارٹی نے اور جوالہ پور سے تشریف لائے چاند احمد جمیل احمد صاحب کی پارٹی نے اپنے اپنے کلام پیش کۓ، تقریباً 4:00 بجے ختم شریف کے بعد حاضرین رخصت ہوئے.
اس موقع پر رامپور کے سجادہ نشین مدثر حسن ابراہیمی انبیٹھہ شریف سے تشریف لائے سید مدد علی شیخ پورہ کے سجاد نشین سید ناز میاں نے خصوصی طور پر شرکت فرمائی ان حضرات کے علاوہ سید سجّاد حسین محمّد جمیل سید نوید انظر سید محمّد عزیر محمد آصف حافظ عبدالستار حافظ مستقیم صاحب، حافظ محمد احمد قادری، سید نیر انیس عزیزی سجاد مداری نسیم زبیری رضوان صابری رئیس کمال وجاہت حسن محمد طیب وغیرہ نے شرکت فرمائی !

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے