"غازہ پٹی ایک طرفہ اجتماعی قتل عام  گھنونہ جنگی جرم”
یہ قتل عام اسرائیلی وجود کا  آخری قبرستان ثا بت ہوگا!
سہارنپور(احمد رضا): لا الٰہ الا اللہ محمد الرسول اللہ یہ ایک ایسا مبارک اور خالق کائنات کے تمام عالموں پر غالب رہنے والا واحد کلمہ ہے اس کلمہ کے کچھ اثر ات ہیں کہ اگر مشرق میں کسی مسلمان کو کانٹا لگے  تو لازم ہے کہ مغرب میں بیٹھے مسلمان کو  ہر حال میں تکلیف  محسوس ہوگی یہی کلمہ طیبہ کی اصل تعریف ہے ہم اسکو کسی بھی صورت کامل مسلمان نہیں کہ سکتے  کہ جو معصوم مسلم طبقہ کی موت یا دکھ میں افسوس کا اظہار نہ کرے اور ظالم جابر کے خلاف آواز بلند کرنے سے بچے یہ کڑوا سچ ہے کہ مسلمان کہیں بھی رہے مگر سبھی مسلم آپس میں بھائی بھائی ہیں ہم اسرائیلی جارحیت کی ذبردست مزمت کرتے ہوئے فلسطینیوں کے دکھ درد میں ہمیشہ انکے ساتھ کھڑے ہیں یہ بیان جاری کر تے ہوئے مفتی محمد صادق مظا ہیری نے کل  شام اخبارات کے معزز نمائندوں سے زور دیکر کہا کہ اسلام ظلم و جبر غارت گری کے سخت خلاف ہے جبکہ خد کو ترقی یافتہ کہنے والے بڑے ممالک آج ظالم اسرائیل کی قتل و غارت گری کو سہی ٹھرا رہے یہ سب حرکات دراصل تباہی کے اسباب ہیں ہم ہمیشہ سے مظلوم اور حق کے ساتھی ہیں یہی پیغام خدا وند ی ہے ! عالم دین مولانا عطاء الرحمان نا نکوی نے کہا کہ غازہ پٹی اور فلسطین کے مسلمان دین اسلام کی رو سے ہمارے بھائی بہن ہیں ان سبھی کو اسرائیلی فوج لگاتار  پچہلے ماہ سے اپنے ظلم و جبر کا نشانہ بنانے ہوئے ہے اسرائیل کے ظالم سپہ سالار مسلم آبادی میں واقع اسپتالوں کو  بھی اپنے میزائلوں کا نشانہ بنا تے ہوئے مسلم اقوام کا اجتما عی قتل عام کرکے اپنی مسلم نفرت کا شرمناک کھیل کھیل رہے ہیں جو ایک خطرناک کار کر دگی ہے ہم یہ جبر برداشت نہیں کر سکتے! مولانا محمد صادق  نے کہا کہ غازہ پٹی کے لاکھوں افراد آج در در بھوک اور پیاس کی شدت کے ساتھ بھٹکنے کے لئے مجبور ہے جبکہ پوری دنیا اس اجتماعی قتل عام پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں آج محسوس ہوتا ہے کہ دنیا کے بیشتر ممالک کے سامنے عام لوگوں کی زندگی کی کچھ بھی اہمیت نہی ایک دوسرے سے سبھی کے اپنے مفادات وابستہ ہیں اسلئے انصاف میں بڑی رکاوٹ پیدا ہو گئی ہے، عالم دین نے کہا کہ اسلام کا پہلا درس ہی انسانیت اور مظلومین کے ساتھ کھڑا رہنا ہے اسلام ظلم قتل عام اور درندگی کے سخت خلاف ہے ہمکو امید ہے کہ فلسطینیوں کے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے مدد ضرور ضرور آئیگی فتح اہل فلسطین کا مقدر بن گئی ہے مظلومین کی شہادت رنگ دکھائے گی! آمین ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے