مہراج گنج (نمائندہ): 8/اکتوبر صبح ساڑھے آٹھ بجے مہراج گنج گورکھپور شاہ راہ پر رمپورواں چوراہے اور ستبھریاں شوبھم آٹوموبائل ایجینسی کے درمیان ایک دل دہلانے والا حادثہ رونما ہوا ۔ گورگھپور کی طرف سے آرہے دو بائک سوار کی سامنے سے آرہی فورویلر سے زبردست ٹکر ہوگئی ۔ یہ ٹکر اتنی زبردست تھی کہ بائک کے دوحصے ہوئے ہی ساتھ میں فور ویلر کے فرنٹ کا حصہ بری طرح ٹوٹ پھوٹ گیا ۔
دونوں بائک سوار جاۓ حادثہ پر تڑپ رہے تھے اور لوگوں کا ازدحام اس کو موبائل کے کیمرے میں قید کرنے میں مست تھا۔
ایمبولینس کے ذریعے ان کو ضلع اسپتال پہنچا دیا گیا ہے، جس میں سے ایک کی حالت کافی نازک ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے