بیدر۔ 16؍نومبر (محمدیوسف رحیم بیدری): بیدر میں قومی صحافت دن کی مبارک بادیوں کاسوشیل میڈیا پر سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے بموجب جمعرات کی صبح کے ساتھ ہی کنڑی ، اردو ، اور ہندی صحافیوں نے ایک دوسرے کو قومی یومِ صحافت کی مبارک باد پیش کی ۔ اسی طرح سیاست دان اور قارئین نے بھی صحافیوں اور عام آدمیوں کواس دن کی مبارک باد دی۔تازہ کارصحافی جناب محمد امین الدین نواز ؔ نے اس موقع پر کہاکہ آج صحافیوں کو کئی ایک مسائل کاسامناہے۔ کئی اخبارات سرمایہ میسر نہیں ہونے کی وجہ سے بند ہونے کے دہانے پر ہیں۔ اردوصحافیوں کی تنظیم کلیان کرناٹک اردو جرنلسٹس اسوسی ایشن نے بھی اپنی جانب سے ’’یومِ قومی صحافت‘‘ کی مبارک باد پیش کی ہے۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جناب چن بسونا ایس ایل نے آج پولیس پریڈ گراؤنڈبیدر پر کیک کاٹ کر ’’یومِ قومی صحافت ‘‘منایاجس میں KUWJکے ضلع عہدیداران موجودتھے۔ تادمِ تحریر مبارک بادیوں کاسلسلہ جاری وساری ہے۔خصوصاً واٹس ایپ گروپ میں مبارک بادیاں زیادہ دی جارہی ہیں۔فیس بک پر بھی ایساہی کچھ حال ہے ۔
اللہ کرے صحافت ہمارے قومی مسائل کے حل کاذریعہ بنے۔ ناکہ صحافت سے ہمارے قومی مسائل میں اضافہ ہو، آمین۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے